جی این این سوشل

تفریح

اداکار نوید رضا نے اہم انکشاف کردیا

لاہور:اداکار نوید رضا کا کہنا ہے  کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے سیٹ پر اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز سے بہت بدتمیزی کی تھی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکار نوید رضا نے اہم انکشاف کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق نوید رضا نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ علیزے شاہ کے متعلق کیئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ اداکارہ علیزے شاہ نے سیٹ پر اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز سے بہت بدتمیزی کی تھی۔

نوید رضا کا کہنا تھا کہ میں نے علیزے شاہ کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا ہے جس میں یاسر نواز بھی ہمارے ساتھی اداکار تھے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کے سیٹ پر علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کے ساتھ بدتمیزی کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یاسر نواز ایک کامیاب اور معروف اداکار ہیں تو اُن کے کام میں غلطیاں نکالنا غلط بات ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کی لکھی گئی اسکرپٹ سے لائنس نکال دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ مجھے یہ سین یاسر نواز کے ساتھ نہیں کرنا ہے۔

نوید رضا کا کہنا تھا کہ یاسر نواز اپنے بالوں میں ہیئر ڈرائر کررہے ہوتے تو اُس سے بھی علیزے شاہ کو مسئلہ ہوتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح اپنے سینئر اداکار سے بات کرنا بدتمیزی کہلاتا ہے جوکہ بالکل غلط ہے۔

 

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیےایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیےایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیےایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ ڈالر انعام دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا امید ہے ہمارےکھلاڑی اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کیا جائے گا۔


 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں صافین کو اووربلنگ کرنےوالے اہلکاروں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر 3 سال قید کی سزا کا بل منظور کر لیا۔قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی ہے۔

اس نئی شق کے مطابق اب نیپرا اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات کو دیکھے گا اور ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نیپرا ذرائع  کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بلاوجہ ہراساں کئے جانے سے بچنے کے لیے رولز میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گی ، افسران کی گرفتاری کا اختیار نہیں ہو گا۔

دریں اثناء وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔ آئندہ ایف آئی اے نہیں ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اوور بلنگ پر کارروائی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

اس سال ضلع میر پور خاص میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

صوبہ سندھ کے علاقے میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 2 اپریل کو میر پور خاص سے لیا گیا نمونہ نیشنل انسٹیٹیوٹ اسلام آباد بھیجا گیا تھا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ اس سال ضلع میر پور خاص میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر جے رام نے کہا کہ ضلع پولیو سے پاک ہے، پولیو سےمتعلق ماحولیاتی معائنہ چلتا رہتا ہے، وائرس کراچی میں ملنے والےنمونے سے ملتا جلتا ہے۔

یاد رہے کہ حکام کے مطابق اپریل میں ملک بھر کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام نے بتایا تھا کہ کراچی کے ضلع کیماڑی، حیدرآباد اور جامشورو کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سکھر اور جیکب آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll