جی این این سوشل

کھیل

میتھیو ہیڈن  کونسا اہم اعلان کرنے والے ہیں؟

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں   پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ  اور  سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن کی جانب سے آج رات کچھ خاص اعلان متوقع ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میتھیو ہیڈن  کونسا اہم اعلان کرنے والے ہیں؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے اپنے پیغام میں کہا ہےجسے پڑھ کر شائقین کرکٹ کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں۔

سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں آج رات کسی دلچسپ چیز کا اعلان کرنے والا ہوں۔‘

میتھیو ہیڈن نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کیا ہو سکتا ہے؟‘

ہیڈن کی جانب سے سوال پوچھنے پر شائقینِ کرکٹ اپنی طرف سے اندازے لگا رہے ہیں، زیادہ تر صارفین کا یہی کہنا ہے کہ میتھیو ہیڈن پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

 

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی یاسمین راشد کے گھر آمد

میرے پاس الفاظ نہیں کہ کس طرح یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کروں، اسد قیصر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی یاسمین راشد کے گھر آمد

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائشگاہ آمد،اہلخانہ سے ملاقات کی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسیر رہنما کے بیٹے اور خاوند راشد خان سے ملاقات میں ڈاکٹریاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا ۔

رہنماتحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مشکل کی  گھڑی میں پارٹی کے نظریے کی حفاظت کرنے والے رہنما ہمارے ہیرو ہیں۔امید ہے پی ٹی آئی رہنماوں کی نا حق قید جلد ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کس طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کروں ۔ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے ۔تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور تمام قیدی کارکن جلد رہا ہونگے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جبرو ظلم ہو رہا اس کی اسمبلی فلور پر آواز اٹھاؤ گا ۔ہماری قانون کے مطابق جہدوجہد جاری رہے گی ۔

اسد قیصرکا مزید کہنا تھا کہ حکومت گندم اسیکنڈل کو دبانے کو کوشش کر رہے ہم کسانوں کے ساتھ ہے۔کارکنوں سے درخواست ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔

ڈاکٹریاسمین راشد کے شوہرکاکہنا تھا کہ اسد قیصر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

سندھ وپنجاب کےکچےکےسرحدی علاقے میں پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرکے 2 ڈاکو  ہلاکجبکہ کارروائی میں 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ڈاکو پولیس کے 3 جوانوں کی شہادت ، قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوت تھے۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ مختلف مقامات پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ابھی جاری ہے اور ماچھکہ ، بھونگ، صادق آباد اورکوٹ سبزل کی پولیس نفری بھی آپریشن میں شریک ہے،گھوٹکی اور راجن پور پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے بتایا کہ بگٹی قبیلے کے رضا کار  بھی پولیس کے ساتھ ہیں۔ ڈاکوؤں نے چوکیاں مضبوط بنانے کا کام روکنے کےلئے پولیس پر شدید فائرنگ کی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں رینجرز  پولیس سے تعاون کررہی ہے اور سندھ پولیس نے ہمارا زبردست ساتھ دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ ہے، جب کہ آپریشن میں رضاکاروں کی شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں رضا کار شامل نہیں کیے جاتے بلکہ وہ انٹیلیجنس معلومات دیتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  انفارمرز کی مدد لیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں صافین کو اووربلنگ کرنےوالے اہلکاروں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر 3 سال قید کی سزا کا بل منظور کر لیا۔قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی ہے۔

اس نئی شق کے مطابق اب نیپرا اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات کو دیکھے گا اور ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نیپرا ذرائع  کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بلاوجہ ہراساں کئے جانے سے بچنے کے لیے رولز میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گی ، افسران کی گرفتاری کا اختیار نہیں ہو گا۔

دریں اثناء وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔ آئندہ ایف آئی اے نہیں ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اوور بلنگ پر کارروائی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll