Advertisement

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی چیمپئن شپ میں سلور ٹائٹل جیت لیا 

دبئی: عالمی شہرت یافتہ  پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سِلور ٹائٹل فائٹ جیت لی ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 27th 2021, 2:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی چیمپئن شپ میں سلور ٹائٹل جیت لیا 

تفصیلات کے مطابق دبئی کے باکسنگ ایرینا میں ہونے والے مقابلے میں پاکستانی باکسر  محمد وسیم نے کولمبیئن باکسر روبر باریرا  کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ رپورٹس کے مطابق 12راؤنڈز پر مشتمل فائٹ میں ججز نے محمد وسیم کو فاتح قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں باکسرز کے درمیان یہ باؤٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں ہوئی، اس سے قبل پاکستان کے محمد وسیم 12 فائٹ جیت چکے ہیں جبکہ ایک میں اُنہیں شکست ہوئی ہے۔

کولمبین باکسراگرچہ محمد وسیم سے زیادہ تجربہ کار ہیں، وہ 26 مقابلوں  میں حصہ لے چکے ہیں جس میں انہیں  13  میں کامیابی ہوئی جبکہ بریرا صرف  3 فائٹس میں شکست کھا چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ سال 2017 میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جاری کردہ رینکنگز میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کو فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک باکسر قرار دیا گیا تھا ۔ محمد وسیم یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں ۔ 

جولائی 2018 میں محمد وسیم نے ملائشیا میں جنوبی افریقہ کے موروتی متھالینی سے آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کیا تھا۔ انھیں اس مقابلے میں شکست ہوئی تھی مگر اس کے بعد سے ان کا ریکارڈ 0-2 ہے۔

محمد وسیم اس سے قبل 2015 میں ساؤتھ کوریا بینٹم ویٹ ٹائٹل، اور 2016 میں ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت چکے ہیں جبکہ  نومبر 2016 میں انھوں نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی دفاع کیا۔

Advertisement