Advertisement
تفریح

وکی کوشل  اور کترینہ کی شادی ہو رہی ہے یا نہیں؟ 

ممبئی : ان دنوں ہر طرف  بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل  کی شادی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور ہر  روز دونوں کی  شادی سے متعلق کوئی نئی خبر سامنے آرہی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 27th 2021, 2:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وکی کوشل  اور کترینہ کی شادی ہو رہی ہے یا نہیں؟ 

کچھ روزقبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد دونوں ممکنہ طور پر 7 سے 9 دسمبر  کو روایتی انداز میں راجستھان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

یہی نہیں بلکہ بھارتی میڈیا نے تو کترینہ کو شادی میں لگائی جانے والی مہندی  سمیت دیگر انتظاما ت سے متعلق  بھی مختلف دعوے کیے  لیکن اب وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا کا کہنا ہے کہ میڈیا میں دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق خبریں محض افواہ ہیں ان میں کچھ سچائی نہیں ہے  ۔ اگر ایسا کچھ ہوگا تو وہ دونوں اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

وکی کی کزن کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں ایسی افواہیں اکثر گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھی۔ ڈاکٹر اپاسنا نے مزید کہا کہ میری وکی سے کچھ روز پہلے بات ہوئی جس میں اداکار نے شادی سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے ۔ 

وکی کی کزن کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی لیکن اس وقت شادی نہیں ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی جانب سےاب تک شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے اور بالی ووڈاداکاروں کے  مداحوں کو  ان کی شادی کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔ 

وکی کوشل اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ دو سال سے جاری ہیں اور انہیں بعض تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement