ٹوئٹر نے پہلے ہی کسی شخص کے گھر کے پتے،شناختی دستاویزات اور رابطےکی معلومات کو شیئر کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔


سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین پر اجازت کے بغیر لوگوں کی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ٹوئٹر نے نیا ضابطہ کار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو پہلے متعلقہ فرد یا اس کے مجاز نمائندے سے ایک رپورٹ درج کرنا ہو گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تصاویر اور ویڈیو متعلقہ شخص کی اجازت سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اگر متعلقہ شخص یہ رپورٹ کرتا ہے کہ ٹویٹ میں پوسٹ کی گئی تصاویر یا ویڈیوز اس کے مرضی کے بغیر استعمال ہوئی ہیں تو اس مواد ہو ہٹا دیا جائے گا۔
ٹوئٹر نے پرائیویسی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے یہ پابندیاں عائد کی ہیں تاہم اس پابندی میں کچھ چیزوں کو مستثنیٰ بھی رکھا گیا ہے۔ عوامی شخصیات کی تصاویر اور ویڈیوز ان کی اجازت کے بغیر پوسٹ کرنے پر بھی وہ ٹوئٹر پر موجود رہیں گی۔ بشرطیکہ کے اس کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا ڈرانا یا بلیک میل کرنا نہ ہو۔
ٹوئٹر کے مطابق رپورٹ ہونے والے ایسے ہر کیس میں سیاق و سباق کو بھی رکھا جائے گا۔ اگر کوئی تصویر یا ویڈیو عوامی طور پر دستیاب ہے اور روایتی میڈیا کی جانب سے بھی اسے استعمال کیا جارہا ہے تو اسے ٹوئٹر سے نہیں ہٹایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹوئٹر نے پہلے ہی کسی شخص کے گھر کے پتے،شناختی دستاویزات اور رابطےکی معلومات کو شیئر کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 5 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 5 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago







