کراچی : کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں کار پر فائرنگ سے سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق عرفان مہر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ گلستان جوہر بلاک 13 میں پیش آیا ، 40سالہ عرفان مہرصبح بچوں کو کار میں سکول چھوڑنے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ، ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں نے بے حد قریب سے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق عرفان علی مہر کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق مقتول عرفان مہر کو بظاہر جسم پر 3 گولیاں لگی ہیں ، پولیس کو جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 3 خول ملے ہیں، گاڑی میں مقتول عرفان مہر کے ہمراہ ان کا بھتیجا بھی موجود تھا جو معجزانہ طور پرمحفوظ رہا ۔
گلستان جوہر میں فائرنگ سے وکیل کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی بھی پولیس کو موصول ہو گئی ہے، ویڈیو میں ملزمان کو ہیلمٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے اور ملزم کو گاڑی پر فائرنگ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے واردات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
چیئرمین ایگزیکیٹیو سندھ بار کونسل عارف داؤد کے مطابق مقتول کی نماز جنازہ چار بجے بعد نماز عصر بیت المکرم مسجد میں ادا کی جائے گی، عرفان کے اہل خانہ نے تدفین آبائی علاقے گڑھی یاسین کا فیصلہ کیا ہے۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 10 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago









