لاہور : پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں آگئے، شدید دھند کے باعث خانیوال عبدالحکیم سیکشن ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔


پنجاب میں اسموگ کے ساتھ ساتھ دھند کی انٹری بھی ہوگئی ، موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے M-1 کا رشکی سے صوابی کا حصہ اب کھول دیا گیا ہے، اس سیکشن پر دھند کی شدت میں کمی آئی ہے۔موٹر وے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو سفر کے دوران احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ، دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں ۔
دھند کے باعث شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ۔بابو صابو، ٹھوکرنیاز بیگ ، شاہدرہ چوک، پرانے راوی پل پر وارڈنز کی نفری بڑھا دی گئی، دھند کے باعث شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر غیر معمولی ٹریفک کا لوڈ رہنے کا امکان ہے ۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے تک اسموگ کے باعث نئی دلی ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ فضا کے اعتبار سے پاکستان میں بہاولپور پہلے اور کراچی نویں نمبر پر موجود ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آلودہ فضا کےباعث ملک کے مختلف شہروں میں ناک کان اور حلق کے امراض میں اضافہ ہو رہاہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں سکردو، استور، گلگت اور ہنزہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائی رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں قلات اور کوئٹہ میں موسم شدید سرد رہنےکی پیشگوئی ہے۔

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 2 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں KPCIP منصوبے میں 32 ارب کا اسکینڈل، پی اے سی نے نوٹس لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- ایک گھنٹہ قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 14 منٹ قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 2 گھنٹے قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 2 گھنٹے قبل