جی این این سوشل

تفریح

کترینہ کی شادی: تصویر لینے پر شوٹ کرنے کے آرڈرز

ہوٹل کے کمروں تک رسائی بھی کوڈ کے ذریعے ہوگی اور شادی میں شرکت کے لیے ’نو فون پالیسی‘ لاگو ہوگی۔ جو اب سلیبریٹیز کی شادیوں میں ایک عام بات ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کترینہ کی شادی: تصویر لینے پر شوٹ کرنے کے آرڈرز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ممبئی : بالی ووڈ کی ہیروئن کترینہ کیف کی شادی کی تیاریاں ایک طرف اور تصاویر باہر نہ آنے کے مسائل ایک طرف، بالی ووڈ جوڑے نے ابھی تک شادی کی تصدیق تو نہیں کیا لیکن اس تقریب کے سخت قوانین نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

بالی ووڈ جوڑے نے شادی پر موبائل فون کی پابندی عائد کرنے کے بعد انٹرنیشنل سیکورٹی ٹیم بھی ہائیر کر رکھی ہے، جو یہ یقینی بنائے گی کہ کوئی مہمان یا میڈیا ممبر شادی کی تصویر نہ لے سکے۔

لیکن نئی رپورٹ کے مطابق وینیو کے آس پاس اگر کوئی بھی ڈرون کیمرہ دکھائی دیا تو اسے اسی وقت شوٹ کر دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبر کترینہ کی شادی کی تیاریاں کرنے والی ٹیم کی جانب سے باہر آئی ہے، جس کا مقصد کسی بھی طرح شادی کی تصاویر کو باہر آنے سے روکنا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کو خفیہ رکھنے کے لیے مہمانوں کو  خفیہ انٹری کوڈز دیے جائیں گے۔  مہمانوں کو جاری کیے گئے کوڈز بتانے پر ہی ان کو  تقریب میں انٹری کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے خصوصی مہمانوں کی شناخت بھی صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔  جس کےلیے ہوٹل نے تمام مہمانوں کے ناموں کے بجائے کوڈز الاٹ کیے ہیں۔ ان کوڈز کی بنیاد پر مہمانوں کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی، جیسے کہ روم سروس، سیکیورٹی وغیرہ۔

حتی کہ ہوٹل کے کمروں تک رسائی بھی کوڈ کے ذریعے ہوگی اور شادی میں شرکت کے لیے ’نو فون پالیسی‘ لاگو ہوگی۔ جو اب سلیبریٹیز کی شادیوں میں ایک عام بات ہے۔

مہمانوں کو شادی میں شرکت ظاہر نہ کرنے، فوٹو گرافی نہ کرنے، تصاویر اور لوکیشن سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کا بھی پابند کیا جائے گا۔ راجستھان کے ضلع سوائی مادھو پور میں واقع سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں نو دسمبر کو بالی ووڈ اسٹارز وکی کوشل اور کترینہ کیف  کی شادی کی تقریب ہوگی۔

شادی کی تقریبات 6دسمبر سے 10 دسمبر تک جاری رہیں گی جن کے لیے سیکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے۔

دنیا

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی۔

العربیہ اردو کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی شاخ نے ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا مقصد مچھلی کو تولیدی مدت کے دوران انڈے دینے کا موقع فراہم کرنے، اس کے پائیدار سٹریٹجک سٹاک کو محفوظ رکھنے کے علاوہ ضرورت سے زیادہ ماہی گیری سے اس کی کمی کو روکنا ہے۔

وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ناجل اور طراد مچھلیوں کی ماہی گیری پر 2ماہ کے لیے پابندی کا اعلان کیا ہے جو یکم اپریل سے 31 مئی تک ہے۔

ماہی پروری کے محکمے کے سربراہ انجینئر ابراہیم المالکی نے کہا کہ زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ کا ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے،محسن نقوی

اسلام آباد۔: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔وہ پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

ایف سی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پرکمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی کے افسران سے تعارف کرایا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہدا پر حاضری دی۔

انہوں نے یادگار شہدا پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کےلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس بھی منعقد ہوا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایف سی کو مزید موثر فورس بنایا جائے گا۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر جلد دوبارہ آئوں گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ، نوٹیفکیشن جاری

مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ، نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا، 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰ بطور ممبران شامل ہوں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر سیفران انجینئر امیر مقام بھی مشترکہ مفادات کونسل کے ممبر ہوں گے، مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024 سے وجود میں آگئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll