جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

سال 2021 کی ٹاپ 10 ایموجیز کی فہرست جاری

یونی کوڈ کنسورشیم نے 2021 میں 10 سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجیز کی فہرست جاری کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سال 2021 کی ٹاپ 10 ایموجیز کی فہرست جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ہم الفاظ کیساتھ ایموجیز کا استعمال بھی کرتے ہیں جو تاثرات کی ترجمانی کرتے ہیں جن میں سے کچھ بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔

یونی کوڈ کنسورشیم نے 2021 میں 10 سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجیز کی فہرست جاری کی ہے۔

نئی فہرست میں میں زیادہ تر 2019 کے ایموجیز ہی ہیں۔کمپنی نے  2020 میں دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجیز کی فہرست جاری نہیں کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس سال بھی فہرست میں سب سے اوپر وہی ایموجی ہے جو کافی عرصے سے سب کو پیچھے چھوڑے ہوئے ہے، ٹیئر آف جوائے یعنی وہ ایموجی جو ہنسی کے ساتھ آنسوؤں کو دکھاتا ہے۔

دوسرے نمبر پر  دل یا ریڈ ہارٹ ایموجی ہے۔  تیسرے نمبر پر رولنگ آف دی فلور لافنگ پھر تھمب اپ سائن چوتھے نمبر پر ہے۔جبکہ پانچویں نمبر پر   رونے والے چہرے کا ایموجی لاؤڈلی کرائنگ فیس ہے۔

فہرست میں بندھے ہوئے ہاتھ  والا ایموجی چھٹے نمبر پر ہے، فیس بلوئنگ کا ساتواں نمبر ہے۔ تین دلوں کے ساتھ مسکراتے چہرے والے ایموجی کے حصے میں 8 واں نمبر آیا، مسکراتے چہرے اور دل والی آنکھوں کا ایموجی 9 ویں نمبر پر رہا۔

ہنستے چہرے اور ہنستی آنکھوں والا ایموجی کا فہرست میں 10 واں نمبر ہے۔

پاکستان

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

فواد چوہدری کو تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں شامل تفتیش کیا جائے گا، انہوں نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کچھ مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، انہیں تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔ 

پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمے میں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، ان کے خلاف مقدمات اور تفتیش کی تفصیلات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پاک فوج کی جانب سے مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کی جانب سے  مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ : مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت اقدامات مہم کے دوران مالم جبہ میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد علاقہ کی قدرتی خوبصورتی کی حفاظت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، دیر اور چترال میں مارچ اور اپریل میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ عوام بھی گرین پاکستان مہم کے انعقاد پر پاک فوج کو سراہتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

داعش سے تعلق رکھنے والے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

عراق میں سزائے موت 2003 کو معطل کر دی گئی تھی لیکن اگست 2004 سے اسے بحال کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

داعش سے تعلق رکھنے والے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

عراق میں داعش سے تعلق رکھنے والے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عراقی حکام نے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی جن پر داعش کے رکن ہونے کا الزام ہے۔
جیل کے ایک افسر نے بتایا کہ 11 مجرموں کو منگل کے روز عراقی دارالحکومت بغداد سے 350 کلومیٹر جنوب میں واقع ناصریہ شہر کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ عراقی وزارت انصاف کی ایک ٹیم نے عراقی صدر کی توثیق سمیت تمام قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد کی نگرانی کی۔2017 کے اواخر میں عراقی فورسز کی جانب سے عراق میں داعش کو شکست دینے کے بعد داعش کے سیکڑوں حامی مارے گئے یا پکڑے گئے، جب کہ بہت سے دیگر اب بھی عراق میں یا بیرون ملک خفیہ ٹھکانوں میں مفرور ہیں۔
واضح رہے عراق میں سزائے موت 10 جون 2003 کو معطل کر دی گئی تھی لیکن اگست 2004 سے اسے بحال کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll