ممبئی : سروں کی ملکہ لتا منگیشکر بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں، انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔


بھارتی خبرایجنسی کے مطابق لیجنڈ گلوکارہ لتامنگیشکر کوممبئی کے ہسپتال کی آئی سی یو میں منتقل کردیاگیاہے۔ لیجنڈ گلوکارہ میں کورونا وائرس کی معتدل علامات سامنے آئی تھیں ۔
Legendary singer Lata Mangeshkar admitted to ICU after testing positive for Covid-19. She has mild symptoms: Her niece Rachna confirms to ANI
— ANI (@ANI) January 11, 2022
(file photo) pic.twitter.com/8DR3P0qbIR
گلوکارہ نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی 92ویں سالگرہ منائی تھی ۔ لتا منگیشکر کو اس سے قبل نومبر 2019 میں سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
لتا منگیشکر28 ستمبر 1929ء کو اندور بھارت میں پیدا ہوئیں، لتا نے 1942 میں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کردی تھی ۔ دل تک اتر جانے والی ان کی آواز کی کھنک آج بھی وہی ہے جو 1947 میں ان کی پہلی ہندی فلم آپ کی سیوا میں تھی ۔ دینا ناتھ کی بیٹیوں میں نہ صرف لتا نے سروں کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی بلکہ ان کی بہن آشا بھوسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا۔
لتا منگیشکر پچاس ہزار سے زائد گانے گا چکی ہیں وہ 1974ء سے 1991ء تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ گینز بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔
انہیں بھارت کے بڑے اعزازت پدم بھوشن، پدم وبھوشن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، اور متعدد نیشنل فلم ایوارڈز سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس اور اومی کرون کے کیسز میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے، بالی وڈ کے کئی فنکار ا س سے قبل بھی موجودہ لہر کا شکار ہوچکے ہیں جن میں شاہد کپور، گلوکار سونو نگم، اریجیت سنگھ شامل ہیں۔

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 hours ago

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 7 hours ago

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 hours ago

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 4 hours ago

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- an hour ago

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 6 hours ago

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 3 hours ago

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 7 hours ago

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 7 hours ago

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 7 hours ago

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 7 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)





