جی این این سوشل

صحت

تازہ اور باسی مچھلی کا فرق کیسے معلوم کیا جا سکتا ہے؟

سب سے پہلے مچھلی کی آنکھیں دیکھیں اگر ان میں چمک موجود ہے تو سب سمجھ جائیں کہ یہ تازہ مچھلی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تازہ اور باسی مچھلی کا فرق کیسے معلوم کیا جا سکتا ہے؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

س بات میں کوئی شک نہیں کہ مچھلی کے بےشمار طبی فوائد ہیں لیکن یہ تمام فائدے آپ کو تب ہی پہنچ سکتے ہیں جب آپ تازہ مچھلی کھائیں- باسی مچھلی آپ کو فائدہ پہچانے کے بجائے مزید نقصان پہنچا سکتی ہے اور آپ کی صحت کو خراب کرسکتی ہے-
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیسے معلوم ہو کہ جو مچھلی ہم خرید رہے ہیں وہ تازہ ہے یا کہ باسی؟

تو اس کے لیے ہم آپ کو تازہ مچھلی کی چند ایسی نشانیاں بتائیں گے جنہیں ذہن نشین کر کے آپ مارکیٹ میں کھڑے کھڑے ہی باآسانی تازہ مچھلی اور باسی مچھلی کے فرق پہچان سکتے ہیں-
سب سے پہلے مچھلی کی آنکھیں دیکھیں اگر ان میں چمک موجود ہے تو سب سمجھ جائیں کہ یہ تازہ مچھلی ہےکیونکہ پھیکی یا مدہم پڑتی آںکھیں باسی مچھلی کی علامت ہوتی ہیں- اس کے علاوہ مچھلی کے جسم کو انگوٹھے سے دبائیں اگر جسم پر گڑھا پڑ جائے تو یہ تازہ مچھلی نہیں ہے بصورت دیگر اگر مچھلی اگر تازہ ہوگی تو دبانے پر گڑھا پیدا نہیں ہوگا-

اسی طرح مچھلی کے پروں کو کھینچ کر دیکھیں اگر آسانی سے علیحدہ ہو جائیں تو یہ بھی خراب مچھلی کی نشانی ہے اس کے علاوہ گلپھڑے سے دیکھیں کہ وہ سرخ ہے تو تازہ ہے اور اگر کالا ہے تو باسی مچھلی کی نشانی ہے۔ مچھلی خریدنے کے بعد آپ اس کو نمک ،لیموں اور اجوائن لگا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں جب تمام پانی نکل جائے تب اس کو دھو لیں اب اس پر مصالحے لگا کر تقریباً چوبیس گھنٹوں کے لئے فریزر میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح مچھلی میں جذب ہو جائے اس طرح مچھلی کا ذائقہ دوبالا ہو جائے گا۔اور کھانے میں بھی لطف آئے گا۔ مچھلی میں انتہائی کم کیلریز ہوتی ہیں اس لئے اس کو ہر کوئی کھا سکتا ہے۔اپنے بچوں کو مچھلی ضرور کھلائیں کیونکہ اس سے ان کی یاداشت اور نظر تیز ہوں گی-

پاکستان

کراچی انتظامیہ کاپی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

اجازت نہ دینے کی کوئی معقول وجہ بتائیں تو ہم آپ کا ساتھ دیں، سندھ ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی انتظامیہ کاپی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

کراچی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، پولیس نے رپورٹ ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو جمع کرا دی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت نہ ملنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جلسے کی اجازت سے انکار پولیس رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہر میں دہشتگردی کی واردات ہوچکی ہیں اور مزید دہشتگردی کے الرٹس ہیں، اس لیے عوامی اجتماعات کی اجازت نہ دی جائے۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راؤ سیف اللہ نے موقف دیا کہ دہشتگردی کے خطرات ہیں اور ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ بھی آئی ہے، ملیر میں ایک دھماکا بھی ہو چکا ہے اور مزید تھریٹس بھی ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ دیکھ کر مزہ نہیں آیا، بات یہ ہے کہ آپ لوگوں نے انہیں جلسہ کرنے نہیں دینا اور یہی ان کا بھی گمان ہے۔ کب تک یہ معاملات بہتر ہو جائیں گے اور آپ انہیں جلسے کی اجازت دیں گے؟

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ایک مہینہ کا وقت بتایا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی حال ہی میں شہر میں کوئی جلسہ ہوا ہے جس پر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف اپنایا کہ 2 روز پہلے مرکزی مسلم لیگ نے شاہراہ قائدین پر جلسہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم نے کسی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ ان کو بھی بغیر اجازت جلسہ کرنے دیں، اللہ جانے یہ جانیں، آپ اپنے دفاتر میں بیٹھیں۔ آپ بتائیں اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر آپ نے کیا کارروائی کی، کیا ڈنڈے برسائے، رینجرز کا استعمال کیا۔ اپنے بڑوں سے بات کریں، اتنا ظلم نہ کریں، ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے۔ اجازت نہ دینے کی کوئی معقول وجہ بتائیں تو ہم آپ کا ساتھ دیں۔ یہ نہ ہو کہ کل آپ معاملات کو سنبھال نہ سکیں۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ لوگ بھی احتیاط کریں، یہ نہ ہو کہ کوئی واقعہ ہو جائے تو یہ آپ کے کھاتے میں ڈال دیں گے۔ ہم آپ کے حق میں آرڈر بھی کر دیں تو کل آپ کے لیے مسئلہ بن جائے گا۔ آپ بھی ضد نہ کریں اور ایک ہفتہ مزید دیکھ لیں۔ عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

منفی پروپیگنڈا عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، سربراہ پاک فوج کا تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ گرین پاکستان اینیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا پر ٹرولز عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔ عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کورد کریں اور ملکی استحکام پر مرکوز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا  میں پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل فروخت کرنے کا بل منظور

پولینڈ اور ہالینڈ کے ہاتھ جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائلوں کی فروخت کا بِل منظور ہو گیا ہے: امریکہ وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا  میں پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل فروخت کرنے کا بل منظور

امریکانے، پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل (AARGM-ER) کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ  کے مطابق امریکی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ اور ہالینڈ کے لئے جدید کروز میزائلوں کی فروخت کا بِل منظور ہو گیا ہے۔ یہ میزائل اینٹی ریڈی ایشن ہیں اور ان کی مسافت بھی سابقہ ورژن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

بیان کے مطابق پولینڈ نے 1,2  بلین ڈالر مالیت کے 360 اینٹی ریڈار میزائلوں اور میزائل پروگرام کا اور ہالینڈ نے 700 ملین مالیت کے 265 میزائلوں کا مطالبہ کیا ہے۔دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لئے یورپی ممالک جو میزائل خریدنا چاہتے ہیں وہ جنگی شرائط میں استعمال شدہ AGM-88 HARM اینٹی ریڈار میزائلوں کی ترقی یافتہ شکل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll