جی این این سوشل

تجارت

حکومت عوام کامعیارزندگی بہتر بنانے کیلئےخصوصی توجہ دےرہی ہے:اسدعمر 

اسلام آباد : وزیر منصوبہ بندی و ترقی  اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت عوام خصوصاً معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کےلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت عوام کامعیارزندگی بہتر بنانے کیلئےخصوصی توجہ دےرہی ہے:اسدعمر 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کابینہ کے  دوسرے ارکان کے ہمراہ احساس ون ونڈو آفس کا افتتاح کرتے ہوئے  اسد عمر کا کہنا تھا  کہ ہم پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کےلئے وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

 انہوں نے  کہا کہ احساس ون ونڈو  آفس کے افتتاح سے مستحق خاندانوں کو احساس سے متعلق تمام سہولتیں ایک چھت کے نیچے فراہم کرنے میں مدد ملے گی ۔ جس طرح سے احساس کے پروگرام بنائے گئے اسی طرح ایک ون ونڈو مرکز بنایا گیا، ماں کا کردار جب ریاست ادا کرتی ہے تو کیسا ہوتا ہے وہ یہاں آپکو نظر آئیگا،بچوں کی تعلیم، روزگار، صحت سمیت ہر پہلو یہاں آپ کو نظر آئیگا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کیلئے وظیفہ بھی احساس پروگرام  کےذریعے دیا جا رہا ہے،عمران خان حکومت نے اتنی اسکالر شپ بڑھا دی کہ بچوں کو پتہ بھی نہیں کہ کہاں کہاں اسکالر شپ ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ نشوو نما کا پروگرام اور بلاسود قرضے کا پروگرام بھی یہاں موجود ہے،راشن پروگرام کیلئے 37 سو یوٹیلیٹی اسٹورز پر 30 فیصد رعایت ملے گی،یکساں تعلیمی نظام بھی شفقت محمود کا ایک انقلابی قدم ہے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود  نے کہا کہ احساس وظائف پروگرام کا دائرہ  انٹر میڈیٹ کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہےیہ ایک بڑا قدم ہے جس سے  خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ  مستحق خاندانوں کو رعایتی نرخوں پر اشیا خوردونوش کی فراہمی کےلئے احساس راشن سکیم شروع کی گئی ہے۔

غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مستحق خاندانوں کی سہولت کےلئے احساس ون ونڈو کے دائرہ کار بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک احساس تعلیمی وظائف کے تحت 60 لاکھ بچہ داخل ہو چکا ہے، ہر تین ماہ میں ایک ملین اسٹوڈنٹ داخل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ احساس کی اب ایپ بھی آجائیگی ، احساس راشن رعایت کے تحت کریانہ مالک اور یوٹیلیٹی اسٹورز رعایت دیگا، لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے، جو کریانہ مالک اس سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ اپنے آپ کو رجسٹرکرائیں ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ جو لوگ سروے سے رہ گئے ان کے لیے 500 رجسٹریشن سینٹرملک بھر میں کھول دیے گئے ہیں، یکم مارچ سے احساس کی 12 ہزار والی رقم 13 ہزار ہو جائیگی۔

انہوں  نے کہا کہ احساس کے دائرہ کار میں متعدد پروگرام ہیں، ان میں احساس نشوو نما، کفالت، احساس تحفظ، احساس راشن و دیگر ہیں، ہم نے ان تمام پروگرامزکو ایک جگہ سے دینے کیلئے ون ونڈو سینٹر بنایا، یہاں ایک چھت کے نیچے تمام احساس سہولیات موجود ہیں۔

دنیا

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، جان کربی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان کربی نے کہا کہ امریکہ رفاح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔ کربی نے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حماس کے ارکان کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن رفاح میں ایسے حملے کے بغیر جو ہزاروں شہریوں کی موت کا باعث بنے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ حماس کیلئے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مذاکرات کیلئے بہترین طریقہ ہے۔

امداد کے بارے میں کربی نے کہا کہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد کی لینڈنگ کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے۔ غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی امریکہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتے ہیں جو جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 13 مغربی ممالک نے جمعہ کو تل ابیب پر زور دیا کہ وہ رفاح پر بڑے پیمانے پر حملے سے گریز کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع

ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ووٹنگ کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔

حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔

حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔3 ہزار800 پولیس افسر و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے، ان کے سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll