جی این این سوشل

دنیا

افغانستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 12 افراد جاں بحق

کابل : افغانستان کے صوبے بادغیس میں زلزلے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغانستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 12 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  افغانستان کے صوبے بادغیس میں زلزلے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔

گورنر بادغیس کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہلاکتیں افغانستان کے صوبے بادغیس کے ضلع قادس میں گھروں کی چھتیں گرنے کی وجہ سے ہوئیں ہیں ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6  جبکہ 10 کلومیٹر گہرائی تھی ۔زلزلے کا مرکز قلعہ نو سے 49 کلومیٹر تھا۔

زلزے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

پاکستان

وفاقی کابینہ کی جانب سے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نس وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی کابینہ کی جانب سے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔

بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے 22 مخلتف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکلانے کی بھی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ججز کی جانب سے   خط،ر وزیر اعظم کی آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑراور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی  وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ججز کی جانب سے   خط،ر وزیر اعظم کی آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے  خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کیخلاف خط پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔ 

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑراور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی  وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط بارے تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیر اعظم چیف جسٹس پاکستان کو نظام عدل میں بہتری لانے کے متعلق تجاویز بھی دیں گے ۔

ملاقات آج دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 سے لیگی رہنما عطاء تارڑ اور پی پی 145 سے سمیع اللہ خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے، انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

این اے 127 کا نوٹیفکیشن سنی اتحاد کونسل کے ظہیر عباس کھوکھر نے چیلنج کیا جبکہ پی پی 145 کا نوٹیفکیشن محمد یاسر کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll