جی این این سوشل

تجارت

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کراچی:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک  بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت  میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سندھ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت  ایک لاکھ 25 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 601 روپے اضافے سے 107939 روپے  ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 20 ڈالر بڑھ کر 1837 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت کرتےرہے گے،امریکا

طالبان افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت کرتےرہے گے،امریکا

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھو ملیر نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے پاکستان کی حمایت کرنا رہے گا، طالبان افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔  طالبان یقنی بنائیں کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔ 

جاری کیے گئے اعلامیے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے زور دیا ہے کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لیے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہم انسدادِ دہشت گردی پر پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، امریکا اور پاکستان انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ سمیت افغانستان پر بات کرتے رہتے ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں سے تباہی

بعض شاہراہیں بند ہونے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے مسلسل بارش نے صوبائی دارالحکومت میں سیوریج کا نظام درہم برہم کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں سے  تباہی

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا کر رکھ  دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے صوبے کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ  کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آسمانی بجلی گرنے اور گھر منہدم ہونے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں ، کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں نالیاں اور گٹر ابل پڑے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بعض شاہراہیں بند ہونے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ مسلسل بارش نے صوبائی دارالحکومت میں سیوریج کا نظام درہم برہم کردیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کی برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات

ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، اور حامد خان شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماؤں  کی برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایک وفد نے برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، اور حامد خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے ساتھ ملاقات پر خوشی ہوئی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر مل کر کام کریں اور خوشحال پاکستان کے لیے معاشی اصلاحات سے کام شروع کریں۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں پی ٹی آئی کی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ جین میریٹ اور ان کے ٹیم ممبران کے ساتھ سیشن بے حد خوشگوار تھا جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll