شہباز شریف,مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات،تحریک عدم اعتمادپر مشاورت
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں ملاقات،تحریک عدم اعتمادپر مشاورت۔


وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر آصف زرداری سے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، نوید قمر، احسن اقبال، رانا ثنااللہ، خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مرتضیٰ وہاب اور مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔
اجلاس ختم ہونے کے بعد اکرم درانی نے مختصراً صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ ایک دو روز میں سب کچھ معلوم ہوجائے گا، تھوڑی تسلی رکھیں، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا فیصلہ جلد کیا جائےگا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا ہےکہ فون پہلے آئے تھے نہ آب آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا آج لیگل ماہرین بیٹھے تھے انہوں نے عدم اعتماد پر غور کیا ہے۔ تین بڑے الگ بیٹھے تھے، انہوں نے آپس میں بات کی ہے۔ قانونی ماہرین غور کررہے ہیں وہ کام کررہے ہیں ،کل بلاول صاحب بھی آئیں گے۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو فیصلہ ہوا ہے اس حوالے سے قائدین آگاہ کریں گے۔
اجلاس میں آصف علی زرداری نے اپوزیشن رہنماوں کو پیپلز پارٹی کے کے لانگ مارچ کے آخری مرحلے میں شرکت کی دعوت دی۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 11 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- a day ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 18 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 16 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 15 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 15 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago








