کھیل
کرکٹر آصف علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے شاندار بلے باز آصف علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آصف علی کے گھر ننھی پری کی آمد کی خبر آل راؤنڈر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اپنی اور آصف علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ کو اور بھابھی کو بیٹی کی پیدائش پر بہت مبارک ہو،اللّہ تعالیٰ نے رحمت سے نوازا ہے ، اللّہ پاک میری بھتیجی کو صحت، تندرستی اور خوشیوں بھری لمبی زندگی دے۔
Congratulations @AasifAli45 and bhabi on the birth of their daughter. Allah ne rahmat se nawaza hai. Allah meri bhateeji ko sehat, tandrusti aur khushiyoon bari lambi zindagi de. pic.twitter.com/SFpCIuCNyx
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) May 18, 2022
کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آصف علی کو تہنیتی پیغامات دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کو مبارکباد
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کا اعلیٰ اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل نوازے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبدالعزیز میڈل نوازے جانے پر مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چف کو ملنے والے ایوارڈ کو عوام اور مسلح افواج کے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہم سعودی عرب کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں اور دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
We consider the security of Saudi Arabia as our own and are completely resolved to further cementing our multifaceted bilateral relationship including excellent defence cooperation. https://t.co/YqGz6Im673
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 26, 2022
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا جس میں ولی عہد محمد بن سلمان نے انہیں مملکت کے بانی کے نام سے منسوب کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جدہ میں ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان کے حکم کی تعمیل میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا گیا۔
ملاقات میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، مملکت کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی بھی موجود تھے۔
پاکستان
کراچی میئر ایم کیو ایم کا ہوگا، شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، لڑنا جانتے ہیں: خالد مقبول
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں اب میئر ایم کیوایم کا ہو گا، ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وہ جانتے ہیں کہ ہم لڑنا جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حالات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی میئر کو یہ اجازت بھی نہیں ہوگی کہ تنظیم سے ہٹ کر ایک دستخط بھی کر سکے۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس نے تنظیم کے طرز پر کام نہیں کیا اسے دوبارہ تربیت کے لئے بلوایا جائے گا، ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی کے باوجود تنظیم کامیابی کے منازل طے کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اور لوگ جانتے ہیں کہ اس شہر کی نمائندہ جماعت کونسی ہے؟ ہمارا ایک دوسرے سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، آپ نے اپنا حوصلہ قائم نہ رکھا تو کچھ بہتر نہیں ہوگا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حقوق کا تعین ہوچکا، حقوق کے حصول کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے، 24 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں تمام ٹاؤنز اور یوسیز تنظیمی ایمرجنسی ڈیکلیئر کریں۔
پاکستان
حکومت نے اتنی مہنگائی کردی جتنی ساڑھے تین سال میں نہیں ہوئی : عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ دو ماہ میں حکومت نے اتنی مہنگائی کردی جتنی ساڑھے تین سال میں نہیں ہوئی، حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھا دیا ہے۔

لاہور کے مخلتف علاقوں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ صرف امپائر کو ساتھ ملا کر الیکشن جیت سکتے ہیں ، امپائر ان کے ساتھ ہیں، پیسا بھی چل رہا ہے ، الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ، اس کے باوجود ہمیں ان کو شکست دینی ہے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس نے غلط کام کیا تو لوگ ساری زندگی آئی جی پنجاب پر انگلیاں اٹھائیں گے ،لوٹے ضمیر بیچ کر اپنے حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں، لوٹوں کو شکست دینا فرض ہے ، یہ ضمنی انتخاب میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے لٹیروں کو ملک پر مسلط کیا گیا، مشرف نے ان ساروں کی چوری معاف کی اور این آر او دے دیا، جب ان کا احتساب ہوتاہے یہ باہر بھاگ جاتے ہیں، پہلے جب ا ن کا احتساب ہونے لگا تو یہ دونوں سعودی عرب بھاگ گئے، اس بار جب احتساب ہونے لگا تو نوازشریف، ان کا سمدھی ،بیٹا بھی باہر بھاگ گیا، 30 سال تک دوخاندانوں نے ملک پر حکومت کی اور ملک کو لوٹا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ملک کی معیشت نیچے اور مہنگائی آسمان پر ہے،کیا یہ حکومت مہنگائی کم کرسکی؟ معیشت سنبھال سکی ؟ شہباز شریف نے اسپیڈ سے مہنگائی کی اور اسپیڈ سے معیشت تباہ کی، ان کا صرف ایک ہی مقصد تھا ، انہوں نے آتے ہی این آر او ٹولیا، 11 سو ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ، یہ قوم سازش کرنے والوں کو معاف نہیں کرےگی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسٹیٹ بینک نے چین سے ملنے والے قرض کی منتقلی کی تصدیق کر دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی عدالت پیشی پر مریم نواز کا ردعمل
-
تجارت 2 دن پہلے
چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے :مفتاح اسماعیل
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس لگے گا ؟
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے بڑا اعزاز
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کو مبارکباد
-
پاکستان 2 دن پہلے
لانگ مارچ: توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کو ضمانت مل گئی