جی این این سوشل

صحت

الٹراساؤنڈکے ذریعے شوگر کا کامیاب علاج ممکن ہے : تحقیق 

کیلیفورنیا: امریکی سائنسدانوں نے جگر میں موجود کچھ مخصوص اعصاب پر بالاصوتی (الٹراساؤنڈ) لہریں وقفے وقفے سے مرکوز کرکے ٹائپ 2 ذیابیطس/ شوگر کے علاج میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن ابتدائی طور پر ابھی  یہ تجربات جانوروں پر کیے گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الٹراساؤنڈکے ذریعے  شوگر  کا کامیاب علاج ممکن ہے : تحقیق 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دنیا بھر میں ذیابیطس کی بیماری تیزی سےبڑھ رہی ہے اور اس  کے علاج کیلئے مختلف  میدانوں پر کام ہورہا ہے جن میں سے ایک نئی پیشرفت الٹراساؤنڈ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔

ریسرچ جرنل ’’نیچر بایومیڈیکل انجینئرنگ‘‘ کے تازہ شمارے میں مختلف امریکی تحقیقی اداروں اور جامعات کے ماہرین کی اس مشترکہ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ جگر میں کچھ خاص اعصاب پر صرف تین منٹ تک الٹراساؤنڈ لہریں مرکوز کرنے پر جانوروں کے خون میں انسولین اور شکر کی مقدار نمایاں طور پر کم ہوگئی ۔ یہ تجربات چوہوں، چوہیاؤں اور سؤروں پر کیے گئے۔  

تحقیق میں کہا جگر کے ایک حصے ’’پورٹا ہیپاٹس‘‘ میں اعصاب کا گچھا موجود ہوتا ہے جسے ’’ہیپاٹوپورٹل نرو پلیکسس‘‘ کہا جاتا ہے جوکہ  دماغ کو گلوکوز اور غذائیت کی حیثیت کے بارے میں معلومات پہنچاتا ہے۔  اعصاب کے اس گچھے میں سرگرمی کی کمی بیشی سے خون میں بھی گلوکوز اور انسولین، دونوں کی مقدار میں اتار چڑھاؤ  ہوتا ہے ۔ جبکہ اعصاب کا یہ گچھا اتنا چھوٹا ہے کہ اس میں سرگرمیوں کو باہر سے کنٹرول کرنا کافی مشکل ثابت ہوتا ہے،  انہیں حرکت دینے اور خون میں گلوکوز/ انسولین کی مقدار کم کرنے کےلیے مرکوز الٹراساؤنڈ کی یہ تکنیک چند سال قبل ایک نئے امکان کے طور پر سامنے آئی تھی۔

پراجیکٹ پر کام کرنے والے ییل سکول آف میڈیسن اینڈو کرائنولوجسٹ ریمنڈ ہرزوگ نے وضاحت کی کہ اگر جاری کلینیکل ٹرائلز تحقیق کی تصدیق کرتے ہیں، تو الٹراساؤنڈ نیوروموڈولیشن ہمارے مریضوں کے علاج میں ایک دلچسپ اور مکمل طور پر نیااضافہ ثابت ہوگا ۔ 

نئی تحقیق کے متعلقہ مصنف اور جی ای ریسرچ کے سینئر بایومیڈیکل انجینئر، کرسٹوفر پلیو کا کہنا ہے کہ "اب ہم ٹائپ 2 ذیابیطس کے مضامین کے ایک گروپ کے ساتھ  ہومین  فزیبلٹی ٹرائلز کے درمیان ہیں، جو کلینکل ٹرانسلیشن  کی طرف  جانے کا آغاز ہے ، لٹراساؤنڈ کا استعمال اس بات میں گیم چینجر ہو سکتا ہے کہ بائیو الیکٹرانک ادویات کو مستقبل میں ٹائپ 2 ذیابیطس جیسی بیماری پر کس طرح استعمال اور لاگو کیا جاتا ہے۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے بحری مفادات کا تحفظ کرنے پر پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دورے کے دوران کیا ۔وزیراعظم کی آمد پر بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا بحریہ کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا ۔

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا ۔اجلاس کے دوران علاقائی سمندری تحفظ اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم نے بالخصوص نیول ائیر بیس تربت پر حالیہ دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کیلئے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ ردعمل کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط معیشت کلیدی اہمیت رکھتی ہے ۔نیول چیف نے دورہ کرنے اور پاک بحریہ پر اعتماد کااظہار کرنے پر وزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، کوہاٹ، مالاکنڈ، لوئر دیر، سوات، باجوڑ، غذر، گاہکوچ اور پشاور وگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

اسلام آباد: ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی پی آئی ایس کے اعددادوشمارکے مطابق 23 مارچ کو ختم ہونےوالےہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70543 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.6 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح 23 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3023 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.9 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3081 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll