پشاور: صوبۂ خیبر پختون خوا میں جنگلات و میدانی جھاڑیوں میں آگ لگنے کی مفصل مشاہداتی رپورٹ سامنے آگئی۔


تفصیلات کے مطابق مشاہداتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں 210 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، جبکہ آگ بجھانے کے عمل میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے 26 فیصد سے زیادہ واقعات میں لوگ ملوث تھے، جبکہ آگ لگنے سے متعلق 27 مقدمات درج ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 60 فیصد سے زیادہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، باقاعدہ یا محفوظ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کم ہوئے۔
مشاہداتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درجۂ حرارت میں غیر معمولی اضافہ بھی آگ لگنے کی وجہ بنا، جبکہ بارشوں کا کم ہونا بھی آگ لگنے کی وجہ ہو سکتا ہے ۔ ہائی رسک، میڈیم رسک اور کم خطرے والے علاقوں کی شناخت ہونی چاہیے، ریسکیو 1122 کے خصوصی یونٹس کی ہائی رسک ایریاز تک رسائی ضروری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگائے جانے کی ایک وجہ یہ افواہ بھی تھی کہ سرکار جلنے والے جنگلات کی رقم دیتی ہے۔مشاہداتی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ مستقبل کے لیے قدرتی حادثات سے نمٹنے والے جہاز کی خریداری کی جائے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 16 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 19 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 19 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 16 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل






