Advertisement

50 سال سے زائد عمر کے افرادکی کورونا ویکسین رجسٹریشن کا عمل 30 مارچ سے شروع ہوگا

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 30 مارچ سے50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 27th 2021, 6:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر  50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔ اپنے پیغام میں اسد عمرنے کہا کہ 50 سال سے زائد عمر کےافراد کی ویکسین رجسٹریشن کا عمل 30 مارچ سے شروع ہوگا۔  معمر شہری کورونا ویکسین مہم میں ضرور حصہ لیں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے ہی   جاری  ہے۔

یاد رہے کہ 10 مارچ سے  ملک بھر میں 60  یا 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، اور اب 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی اجازت دی تھی۔

  خیال رہے کہ چین سے آنے والی کووڈ 19 ویکسین پہلے مرحلے میں  ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو لگائی گئی ہے۔ اس کی افادیت 79 سے 86 فیصد کے درمیان ہے۔پاکستان کو جلد کوویکس پلیٹ فارم سے فائزر ویکسین بھی مل جائے گی، اس کی اسٹوریج کے لیے 21 جدید ریفریجریٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور 2جولائی  کے طویل عرصے کے بعد ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار368  کیسز اور 63 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید63  افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار091ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 40ہزار 120ہے، اب تک کورونا کے  6 لاکھ 45ہزار 356کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

Advertisement
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 18 گھنٹے قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 13 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 19 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 14 گھنٹے قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 15 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
Advertisement