جی این این سوشل

کھیل

ایشیا کپ:پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں جاری ہوتے ہی فروخت ہو گئیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایشیا کپ:پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کرکٹ شائقین کو پاکستان اور بھارت کے میچ کا بے تابی سے انتظار ہے۔ پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔

آرگنائزرز کے مطابق پاکستان بھارت کے میچ کی ٹکٹس کا پہلا بیچ جاری ہوتے ہی فروخت ہو گیا۔ دوسرے بیج کی ٹکٹیں جلد جاری کر دی جائیں گی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو دبئی میں ہو گا۔ ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے۔

پاکستان

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا  انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات میں دھادنلی کے الزامات،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ انکوائری رپورٹ پبلک کرنے سے پہلے کمیشن کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا۔

ای سی پی نے تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس نے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں انکوائری کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے بیانات شامل ہیں۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی کو تحریری بیان بھی جمع کرایا۔

واضح رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی نے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں ترجمان الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ نے راولپنڈی کے سابق کمشنر کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کی آئی جی پنجاب کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت

وکلاء بھی اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی  آئی جی پنجاب  کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال  سے گریز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کو وکلاء کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور ہے شہریوں کے تحفظ کےلئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وکلاء کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل روانہ ہو گی

حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا،وزارت مذہبی امور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل روانہ ہو گی

عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کےلئے حج فلائٹ آپریشن کل سے شروع ہو گا۔جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا،پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی۔ 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی،فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے ۔

اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہونگے،کراچی سے 02 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے۔لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازم کرام سفر حج کا آغاز کریں گے،سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی۔سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی،259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گاجبکہ 20 جون کو پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال اسلام آباد اورکراچی کے ہوائی اڈوں سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت پاکستانی عازمین کی ان ہوائی اڈوں پر ہی سعودی امیگریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ سرکاری سکیم کے تحت 67ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll