جی این این سوشل

تجارت

سوئی ناردرن گیس کو مالی سال 22-2021ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے 6،887 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع

سوئی ناردرن گیس کا مالی سال 2021-22ء کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کے لیے تاریخی منافع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوئی ناردرن گیس کو مالی سال 22-2021ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے 6،887 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے 31 دسمبر 2021ء اور 31 مارچ 2022ء کو ختم ہونے والی مدت کے لیے کمپنی کی تاریخ کے بلند ترین ششماہی اور نو ماہی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ 

مالی سال 22-2021ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے 6،887 ملین روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا گیا ۔ گزشتہ برس اسی مدت میں کمپنی کو 5،917 ملین روپے کے بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران 33۔9 روپے کے منافع فی حصص  کے مقابلے میں 86۔10 روپے کا منافع فی حصص حاصل ہوا۔

مالی سال 22-2021ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے 9،437 روپے کے بعد از ٹیکس کا منافع ہوا۔ گزشتہ برس اسی مدت میں کمپنی کو 8،939 روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ گزشتہ برس اسی مدت میں 14.09 روپے کے منافع فی حصص کے مقابلے میں 14.88 روپے کا منافع فی حصص حاصل ہوا۔ کمپنی کی جانب سے مالی سال 22-2021ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے 25 فیصد کے درمیانی کیش ڈیوڈنڈ بھی تجویز کیا گیا۔

کمپنی کے منافع میں یہ تاریخی اضافہ سوئی ناردرن گیس کے مینجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی کی قیادت میں یو ایف جی میں کمی کے پروگرام پر بھرپور عملدرآمد سے ممکن ہوسکا۔  یہاں یہ واضح کرنا ضرورری ہے کہ سوئی ناردرن گیس کو حجم اور شرح دونوں اعتبار سے یو ایف جی کمی میں کامیابی حاصل ہوئی۔ مالی سال 22-2021ء کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کے دوران یو ایف جی 15،011 ایم ایم سی ایف (7.56 فیصد) اور 24،755 ایم ایم سی ایف (8.45 فیصد) سے بالترتیب 13،286 ایم ایم سی ایف (7.22 فیصد) اور 21،248 ایم ایم سی ایف (7.79 فیصد) تک کم ہوگئی۔

ایم ڈی سوئی ناردرن گیس علی جے ہمدانی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں سوئی ناردرن گیس کا ہر قسم کی مشکلات سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کی صلاحیت پر بھرپور اعتماد ہے۔ انہوں نے مذکورہ مالی نتائج کے حصول میں کمپنی انتظامیہ اور ملازمین کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مسلسل سپورٹ کے بغیر ان نتائج کا حصول ناممکن تھا۔

ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے مزید کہا کہ کمپنی منافع کو درپیش ممکنہ خطرات میں کمی کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور ساتھ ہی کمپنی کو استحکام پذیر مستقبل دینے کے لیے بزنس کے نئے مواقع بھی تلاش کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اور ملازمین کی محنت سے کمپنی بہتر سے بہتر نتائج حاصل کرتی رہےگی۔

پاکستان

وزیر اعظم کی زیر صدارت بجلی چوری اور سہولت کاری کے خلاف اہم اجلاس

اجلاس میں ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی زیر صدارت بجلی چوری اور سہولت کاری کے خلاف اہم اجلاس

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ایسے افسران جو بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث ہیں ان کے خلاف فی الفور تادیبی کارروائی شروع کی جائے ، لائن لاسز میں کمی اور ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جلد از جلد حکمت عملی ترتیب دی جائے جبکہ ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کا آغاز اور زیادہ نقصان میں جانے والے فیڈرز پر فیڈر مانیٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پاور اویس احمد لغاری ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بجلی چوری روکنے کی مہم جیسے اقدامات کے ذریعے ایک مستحکم نظام تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال قطعی طور پر بجلی چوری جیسے مسئلے کی متحمل نہیں ہو سکتی ، وزیراعظم نے سخت ہدایت کی کہ ایسے افسران جو کہ بجلی چوری اور اس حوالے سے سہولت کاری میں ملوث ہیں ان کے خلاف فی الفور تادیبی کارروائی شروع کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لائن لاسز میں کمی اور ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جلد از جلد حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جنریشن کمپنیز سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں جن کی نجکاری کے لئے کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ انہوں نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرآئیزیشن کے حوالے سے مکمل پلان بنا کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

 

اجلاس میں ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادہ نقصان میں جانے والے فیڈرز پر فیڈر مانیٹرز تعینات کئے جائیں گے۔

اجلاس کو انسداد بجلی چوری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری کی شرح کم ہے وہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 462 (O) میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم لائی گئی ہے جس کے بعد بجلی چوری اب ایک قابل دست اندازی پولیس جرم ہے ۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پچھلے سال ستمبر میں شروع ہونے والی انسداد بجلی چوری مہم کی وجہ سے بجلی چوری کی شرح میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی، انسداد بجلی چوری مہم کے تحت ستمبر 2023 سے اب تک 57 ارب روپے کی ریکوری یا وصولی کی جا چکی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کو مؤثر بنانے کے کئی انسداد بجلی چوری مہم میں ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی گئی۔ انسداد بجلی چوری مہم کے تحت کارروائیوں کے نتیجہ میں پنجاب میں 45,777، سندھ 1250، خیبر پختونخوا میں 5121 جبکہ بلوچستان میں 181 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بشام کے قریب ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کے بعد چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے جس میں پانچ چینی شہری اپنی جان سے گئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیاں ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں، ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بشام دہشت گردانہ حملہ کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم مل کر ایسی تمام قوتوں کے خلاف پوری عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ترکی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے

  آئی ایچ ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو میں سے ایک جہاز ’انادولو‘ میں ساڑھے 5 ہزار ٹن سامان لےجانے کی گنجائش ہے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے

ترکی : میڈیا ذرائع کے مطابق ترک امدادی ادارےنے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے۔ 
  آئی ایچ ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو میں سے ایک جہاز ’انادولو‘ میں ساڑھے 5 ہزار ٹن سامان لےجانے کی گنجائش ہے۔ 
یاد  رہے کہ آئی ایچ ایچ ہی وہ این جی او ہے جس کی جانب سے 2010 میں غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے بھیجے جانے والے امدادی جہاز ماوی مرمرہ پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کردیا تھا ، اس حملے کے نتیجے میں جہاز پر موجود 10 امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی بحران بھی پیدا ہوگیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll