Advertisement

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے بنگلہ دیش کو21 رنز سے شکست دیدی 

کرائسٹ چرچ: پاکستان بنگلہ دیش سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21رنز سے شکست دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 7th 2022, 3:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سہ ملکی ٹی  ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے بنگلہ دیش کو21 رنز سے شکست دیدی 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں محمد وسیم نے لیں،  انہوں نے چار اوورز  میں  24 اسکور دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ محمد نواز نے دو ، شاہنواز دھانی، حارث رووف اور شاداب ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے،  محمد رضوان 50 گیندوں پر 78 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

وکٹ پر اوپنر محمد رضوان 78 رنز جبکہ آصف علی 4 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

میچ میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 7 ویں اوور میں 52 کے اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 22 رنز بنا کر مستفیض کی بال پر مہدی حسن کو کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کے آوٹ ہونے والے دوسرے  بلے باز شان مسعود تھے جو 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جس کی بعد حیدر علی بھی 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 

پاکستان کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری، وہ 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ 

قومی اسکواڈ

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

بنگلہ دیش اسکواڈ

 بنگلا دیش ٹیم کی قیادت نور الحسن کر رہے یں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مہدی حسن مرزا، شبیر رحمٰن، افیف حسین، مصدق حسین، لٹن داس، یاسر علی، تسکین احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمٰن اور نسم احمد شامل ہیں۔

تین ملکی سیریز کا یہ میچ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلا جا رہا ہے۔ تینوں ممالک کے درمیان ہونے والی یہ سہ ملکی سیریز گذشتہ تین برسوں میں آئی سی سی کے کرکٹ کھیلنے والے فُل ممبرز کے مابین پہلی سیریز ہے۔

رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز تینوں ٹیموں کو ایونٹ کی بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرے گی۔

 

Advertisement
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 4 دن قبل
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

  • 10 گھنٹے قبل
حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 4 دن قبل
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 6 گھنٹے قبل
ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

  • ایک دن قبل
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • ایک گھنٹہ قبل
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

  • 9 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • ایک دن قبل
معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement