تفریح
’’بلبل صحرا‘‘ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے
بلبل صحرا کا خطاب حاصل کرنے والی پاکستان کی مقبول لوک گلوکارہ ریشماں کی آج نویں برسی منائی جارہی ہے ۔ وہ اپنے لازوال گیتوں کی بدولت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔
نگری نگری گھوم کر گڑوی بجاتے اپنی آواز کا جادو جگانے والی ریشماں کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود بھی اپنے ماضی کو نہیں بھولیں تھیں ۔ شہرت حاصل کرنے کے بعدبھی ان کےرہن سہن میں وہی سادگی اور مزاج میں نرمی جھلکتی تھی۔
ریشماں 1947 میں بھارتی ریاست راجھستان میں پیداہوئیں اور ان کا تعلق ایک خانہ بدوش خاندان سے تھا ۔ تقسیم ہند کے وقت اپنے خاندان کے ساتھ کراچی منتقل ہوگئیں۔ لعل شہباز قلندر کے مزار پر انہیں گاتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر سلیم گیلانی نے سنا اوران کی آواز نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ پھر ریڈیو پر انہیں گانے کا موقع دیاگیا ،وہ محض 12 برس کی تھیں جن ریڈیو پاکستان سے ان کی آواز کو پہلی بار گیت نشر کیاگیا ۔
اس وقت انہوں نے ''لال میری'' گیت گایا جو بے انتہا مشہور ہوا اورپھر دھیرے دھیرے ریشماں مقبول فوک گلوکارہ بن گئیں۔ ان کی آواز میں صحرا کی وسعت تھی، جنگل کا درد تھا، دریا کی روانی تھی ۔1960 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن کی بنیاد رکھی گئی تو ریشماں نے ٹی وی کے لیے بھی گانا شروع کر دیا۔ انہوں نے پاکستانی کے علاوہ بھارتی فلموں کے لیےبھی گیت گائےاوران کی آواز سرحد پار بھی سنی جانے لگی۔
بالی وڈ میں اُ ن کو راج کپور نے اپنی فلم” بوبی“کے لیے گانے کی پیشکش کی جہاں ان کے پہلے ہی گیت ”آکھیوں کو رہنے دے“ نے عالمی شہرت حاصل کی۔پھرمعروف بھارتی ہدایت کار سبھاش گھئی نے ان کی آواز اپنی ایک فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور یوں ریشماں نے فلم'' ہیرو'' کے لیے ''لمبی جدائی'' گانا گایاجو ان کی پہچان بھی بنا اور جس نے ان کی شہرت کو مزید بلندیوں تک پہنچایااور یہ گانا آج بھی سرحد کے دونوں جانب انتہائی مقبول ہے ۔
ریشماں کے کچھ دیگر مقبول گیتوں میں سُن چرخے دی مِٹھی مِٹھی کُوک ماہیا مینوں یاد آؤندا، وے میں چوری چوری، ’دما دم مست قلندر‘، ’انکھیاں نوں رین دے انکھیاں دے کول کول اور ’ہائے ربا نیئوں لگدا دِل میرا‘ شامل ہیں۔انہوں نے اردو،سندھی، سرائیکی، پنجابی، پشتو اور راجستھانی زبان کے علاوہ فارسی، ترکی اور عربی زبان میں کئی بار صوفیانہ کلام پڑھا۔
ریشماں انتہائی سادہ اور نرم مزاج طبیعت کی مالک تھیں انہیں انگریزی نہیں آتی تھی تو انہیں کسی نے مشورہ دیا کہ جب بھی کوئی انگریز بات کرے تو'' یس'' میں ہر جواب دے دینا۔جب ان کے پاس ایک انگریز آیا اور اس نے سوالات کیے تو انہوں نے سب سوالات کے جواب میں ''یس''کہے دیا ۔ ریشماں کے پاس موجود سفیر کی اہلیہ نے کہا کہ ریشماں ہر جواب میں یس کہی جارہی ہو تو انہوں نے کہا کہ آپ رہنے دیں میں اس لیے کہے رہی تاکہ یہ انگریز یہ نہ سمجھے کہ میں پڑھی لکھی نہیں ہوں ا ور ان کی سادگی یہ ہی خصوصیت ان کے مداحوں کی نظر میں ان کو مزید منفرد اور خوبصورت بناتی تھی ۔
ریشماں کی سریلی آواز کا جادو سرحد پار بھی سر چڑھ کر بولا اور انہیں حکومت پاکستان صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی ، ستارہ امیتاز اور ’لیجنڈز آف پاکستان سمیت متعدد اعزازات سے نوازا ۔ریشماں کو 80 ءکی دہائی میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی مگر طویل علالت کے باوجود بھی وہ اپنی گائیکی کے جوہردکھاتی رہیں ، ریشماں 66 برس کی عمر میں 3 نومبر 2013 کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہوگئیں ۔
فن گائیکی کو ایک نئی جہت دینے والی معروف لوک گلوکارہ ریشماں ہم میں نہیں لیکن ان کی آواز آج بھی ہمارے کانوں میں رس گھول رہی ہے ۔
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اعظم خان سواتی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کرنے کے لیے لایا گیا۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے اعظم خان سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ، جسے عدالت نے مسترد کردیا اور پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
دنیا
امریکی انتخابات میں نتیجہ برابر رہنے کی صورت میں کیا ہوگا ؟
صدارتی انتخابات میں فیصلہ کن مرحلے میں کئی ممکنہ منظر نامے سامنے ہیں جن میں ایک "برابری" بھی ہے
امریکا میں آج صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے ، کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے تاہم سوال یہ ہے کہ دونوں صدارتی امیدواروں کا نتیجہ برابر رہنے کی صورت میں کیا ہوگا؟
صدارتی انتخابات میں فیصلہ کن مرحلے میں کئی ممکنہ منظر نامے سامنے ہیں جن میں ایک "برابری" بھی ہے،یہاں یہ سوال سامنے آتا ہے کہ کیا 2024 میں برابری کا منظر نامہ ممکن ہے؟سروے نتائج قریب قریب ہونے کے باوجود ماہرین نے برابری کا منظر نامہ خارج از امکان قرار دیا ہے تاہم اگر واقعی معرکہ برابری پر ختم ہو گیا تو پھر کیا ہو گا ؟ برابری کا منظر نامہ:
برابری کا منظر نامہ اس وقت سامنے آئے گا جب دونوں میں سے ہر ایک امیدوار 269 الیکٹورل ووٹ حاصل کرے،الیکٹورل کالج میں مجموعی ووٹوں کی تعداد 538 ہے،امریکی آئین میں اس صورت حال سے نمٹنے کا حل موجود ہے جہاں انتخابات کو ایوان نمائندگان منتقل کیا جاتا ہے اور پھر کسی ایک امیدوار کے لیے ووٹنگ ہوتی ہے،اس منظر نامے کے تحت ہر ریاست کا صرف ایک ووٹ ہوتا ہے، لہذا انھیں یا ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس کو ووٹ دینا ہو گا،البتہ نائب صدر کی ووٹنگ سینیٹ کے ذریعے ہوتی ہے، صدر کے انتخاب کے برخلاف ہر رکن کو ووٹ دینا ہوتا ہے۔ امریکا کی تاریخ میں اب تک صرف ایک مرتبہ یعنی سال 1800 میں تھامس جیفرسن اور آرون بور کے درمیان انتخابات میں برابری کا نتیجہ دیکھنے میں آیا !اب دیکھنا ہے کہ 2024 کے امریکی انتخابات کس منظر نامے کے منتظر ہیں ؟
پاکستان
نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، وزیر اطلاعات
عطا تارڑنے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کے اقدامات کررہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی ترقی کے لیے پرعزم رہیں، نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، کوئی بھی شخص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
اسلام آباد میں نیشنل یوتھ سمٹ 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑنے کہا کہ تقریب میں شریک تمام مندوبین کوخوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستان کے بہترین، ہنرمندنوجوان تقریب میں موجود ہیں۔
عطاتارڑنے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ایک خواب پررکھی گئی، علامہ اقبال کے خواب کوقائداعظم نےتعبیردی، نوجوانوں نے قائداعظم کے کندھے سے کندھا ملا کرآزادی حاصل کی، حکومت نوجوانوں کوسپورٹ کرے گی ، وزیراطلاعات نے کہا کہ نوجوانوں نے گلی گلی، قریہ قریہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ کا نعرہ پہنچایا، اللہ کا شکر ہے پاکستان ہنرمند نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کررہی ہے۔
عطا تارڑنے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کے اقدامات کررہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں۔ ملکی معیشت کی بہترکیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔
انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شکص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ ہم ہر فورم پر نوجوانوں کی نمائندگی کررہے ہیں، نوجوان ملک کی ترقی کے لیے پرعزم رہیں، نوجوانوں کو باختیار بنانا وقت کا تقاضا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے، اقوام عالم فلسطینیوں کی نسل کشی کورکوانے کیلئے اپنا کردارادا کرے، پاکستان 1967سے پہلے والی فلسطینی ریاست کی بحالی چاہتاہے ۔
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ