جی این این سوشل

جرم

باپ سے گولی چلنے پر 11 سالہ بیٹا جان کی بازی ہار گیا

  کراچی: اورنگی ٹاؤن ہریانہ کالونی میں باپ سےاتفاقیہ گولی چلنے پر اپنا11 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

باپ سے گولی چلنے پر 11 سالہ بیٹا جان کی بازی ہار گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن دس نمبرہریانہ کالونی میں واقع مکان نمبرای 827 میں فائرنگ سے ایک کم عمرلڑکا جاں بحق ہوگیاجس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی ،جہاں جاں بحق ہونے والے کم عمر لڑکے کی شناخت 11 سالہ انیس ولد محفوظ الحسن کے نام سے کی گئی۔

ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا لڑکا اپنے والد سے اتفاقیہ گولی چلنے پر جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والے لڑکے کا والد محفوظ الحسن حساس ادارے میں تعینات ہے اور چھٹیوں پر اپنے گھر آیا ہوا تھا اور پستول صاف کررہا تھا کہ گولی چل گئی جس کے باعث محفوظ الحسن کا اپنا بیٹا گردن کے قریب گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہو گیا، انھوں نے بتایا کہ پولیس اس حوالے سےمزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے ۔

پاکستان

اسلام آباد کو شر پسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ردالفساد فورس کے قیام کا فیصلہ

اجلاس میں آرمی چیف ،وفاقی وزرا، مریم نواز اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کو شر پسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ردالفساد فورس کے قیام کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔

 اسلام آباد میں امن وامان کے معاملہ پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے  اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزرا اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی،جبکہ اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنائی جائے گی، شرپسندوں کی نشاندہی کے لئے اسلام آباد میں فرانزک لیب قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں سوشل میڈیا پر ہونے والے  منفی پراپیگنڈہ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، 24 نومبر کے بعد ہونے والی صورتحال کے باعث شرپسند عناصر کےخلاف بھرپور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تمام شرپسندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، اجلاس میں شرکا کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، تا ہم اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت

دریافت ہو نے والے سونے کےذخیرےکی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں سونے کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے جس کی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہے،اور مکنہ طور پر سونے کے اس ذخیرہ کو دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 1 ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ معیار کا سونا موجود ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے  معلوم ہوا  ہے کہ 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تقریباً 300 میٹرک ٹن سونےکی موجودگی کا پتہ چلا ہے جبکہ یہاں زیادہ گہرائی میں مزید ذخائر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے،مقامی جیولوجیکل بیورو کے مطابق ایک اندازے کے تحت سونے کے مزید ذخائر 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں پائے جائیں گے اور اگر ایسا درست ہوا تو ان ذخائر کی مالیت 83 ارب ڈالرز ہو سکتی ہے۔

واضح رہے چین دنیا میں سونے کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے جو کل سونے کا 10 فیصد ہے۔ 

  جبکہ اس سے قبل سونے کے سب سے بڑے ذخائر جنوبی افریقا، انڈونیشیا، روس، چلی، امریکا اور دیگر ممالک میں موجود ہیں، اب چین بھی اس صف میں شامل ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں کا جائزہ 

آرمی چیف سید عاصم منیر کو کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں کا جائزہ 

آرمی چیف سید عاصم منیر نے  نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر(این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا اور پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں وارئیر 8 کے شرکا سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارنہ  صلاحیتوں کو سراہا۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹرپہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کو کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے پاک چین  مشترکہ فوجی  مشق وارئیر 8 میں حصہ لینے والے شرکا سے گفتگو بھی کی اور مشترکہ مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی پر شرکا کو سراہا۔

 ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق "وارئیر-8" مشق 19 نومبر 2024 کو شروع ہوئی تھی، جو تین ہفتوں پر محیط انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ مشقوں کی سالانہ سیریز کا آٹھواں حصہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll