برلن : تین منٹ میں آنکھ کے اسکین سے کورونا ٹیسٹ والی ایپ تیار کرلی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میونخ کی ایک کمپنی نے آنکھ کے اسکین سے کورونا کی تشخیص کرنے والی ایپلی کیشن تیار کر لی ہے۔کمپنی کے مطابق ان کے تیار کردہ ٹیسٹ میں آنکھ کو اسکین کیا جاتا ہے اور تین منٹ میں ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوجاتے ہیں۔
سیمک آر ایف کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ولف گروہر نے کہا ہے کہ اس اسکینگ ایپ کو انہوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے اور بہت پرامید ہیں کہ ایپ کو استعمال کرنے کی منظوری ملنے کے بعد وہ اسے آئندہ ماہ سے استعمال کے لیے فراہم کرسکیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپ میں اسمارٹ فون سے لی گئی آنکھ کی تصویر کو استعمال کیا جاتا ہے اور پنک آئی (علامتی سوزش) کے ذریعے وائرس کی تشخیص کی جاتی ہے۔ ولف گروہر نے بتا یا کہ ہم گلابی رنگ کے مختلف شیڈز میں سے کورونا وائرس کی تشخیص کرسکتے ہیں۔
سیمک آر ایف کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ولف گروہر کا کہنا تھا کہ اس ایپ میں 70 ہزار ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں اور یہ ایپ ایک سیکنڈ میں 10 لاکھ سے زائد اسکین پراسیس کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایپ کو فٹبال میچوں اور کنسرٹ میں آنے والوں کی ٹیسٹنگ کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 11 minutes ago

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 15 minutes ago

وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے،دفتر خارجہ
- 41 minutes ago
ہانیہ عامر کے بعد ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی پنجابی فلم میں انٹری، مداح پرجوش
- 3 hours ago

ہنگو: پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک،ڈی پی او، ایس ایچ او زخمی
- 2 hours ago

سانحہ سوات ، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں محکمہ سیاحت کی کوتاہیوں کا انکشاف
- 2 hours ago

ایف بی آر کے نئے قوانین کے خلا ف تاجروں کی مختلف شہروں میں ہڑتال،مارکیٹیں ،کاروباری مراکز بند
- an hour ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 24 minutes ago

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
- an hour ago

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 28 minutes ago

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 22 minutes ago

بالی وڈکنگ شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی،اسپتال داخل
- 2 hours ago