جی این این سوشل

تجارت

چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے،اسحاق ڈار

پاکستان کا بینک آف چائنا اور چین کے دیگر پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ لین دین ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے،اسحاق ڈار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے۔میڈیا کے بعض حلقوں میں اس حولے سے چیزیں گمراہ کن ہیں۔

جمعہ کو ایوان بالاکے اجلا س میں سینیٹر رضا ربانی کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیلی رائٹرز اور بعض ذرائع ابلاغ میں چین سے پاکستان کے قرض کو رول اوور کرنے کے حوالے سے جو خبر آئی ہے وہ گمراہ کن ہے۔

چین کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بینک آف چائنا اور چین کے دیگر پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ لین دین ہے۔

 

دنیا

روس نے یورپ پر حملہ کرنے کے منصوبے بارے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا

فریقین یورپی آبادی کو ڈرانے کی کو شش کررہے ہیں، ولادیمیر پیوٹن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس نے یورپ پر حملہ کرنے کے منصوبے بارے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے بعد یورپ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسر جھوٹ ہے۔

تاس کے مطابق انہوں نے ٹور ریجن میں فوجی پائلٹوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ ان الزامات کا مقصد صرف اور صرف یورپ کو ڈرانا اور ان کی گرتی ہوئی معیشت کو مزید خراب کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی فریقین خود کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین یورپی آبادی کو ڈرانے کی کو شش کررہے ہیں اور پوری دنیا میں اپناحکم چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کرلیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے کےمطابق فروری میں بجلی کی طلب میں 12.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے نے نیپرا اتھارٹی کو سننا چھوڑ دیا ہے، کتنی بار کہا ہے کہ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کے استعمال میں 36 فیصد کمی آئی ہے جس سے درآمدی بل، بجلی کی لاگت اور استعداد کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ممبر نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  تھرمل پاور پلانٹس 35 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں، ان پلانٹس کی 65 فیصد صلاحیت کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔

دوران سماعت نیپرا کے ممبر مظہر نیاز رانا نے کہا کہ صلاحیت کی ادائیگیوں میں کمی کے لیے حکمت عملی بنائی جائے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے حکام نے نیپرا کو بتایا کہ جب ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس کم لاگت پر لگائے گئے تھے، اب وہی پلانٹس زیادہ قیمت پر بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

حکام نے موقف اپنایا کہ بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے پلانٹس کا آپریشن ضروری ہے۔ ملک میں این ٹی ڈی سی کا نظام 26 ہزار میگا واٹ (میگاواٹ) کے لیے بنایا گیا ہے، ملک میں بجلی کی طلب 8 ہزار میگاواٹ تک آتی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ الیکشن ، پنجاب میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 3 امیدوار مد مقابل ہوں گے، الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ الیکشن ،  پنجاب میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 3 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی نشست پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، لیگی رہنما مصدق ملک اور ڈاکٹر یاسمین راشد مد مقابل ہوں گے۔

خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر 4 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ن میں لیگی رہنما انوشے رحمان، بشریٰ انجم بٹ، پیپلز پارٹی کی فائزہ احمد اور سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید شامل ہیں۔اقلیتی نشست پر لیگی رہنما خلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق مد مقابل ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب نے جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ کامیاب امیدواروں کےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے۔ مسلم لیگ ن کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 سینیٹر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll