سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ہیڈ آفس میں ڈے کیئر سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔


چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز روحی رئیس خان نے ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز روحی رئیس خان نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہمیشہ کمپنی مینجمنٹ کے تعاون سے ادارے اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کے انہی اقدامات اور کمپنی مینجمنٹ کی کاوشوں کے نتیجے میں یو ایف جی اور اخراجات پر کنٹرول پانے میں کامیابی کے علاوہ ڈیجیٹائزیشن پروگرام پر عمل درآمد ممکن ہوسکا۔
روحی رئیس خان نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ اور معاشرہ باہمی کاوشوں کے بغیر کامیابی کی منازل طے نہیں کرسکتا لہذا کمپنی کے مرد و خواتین ملازمین کو مل جل کر کام کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کے لیے برداشت کا مادہ بھی پیدا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر سوئی ناردرن کی خواتین ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پایہ تکمیل تک پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کے اسی طرح کے تعاون کے ساتھ مستقبل میں بھی ملازمین کے لیے بہترین اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔
قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن کی ڈے کیئر منصوبے میں گہری دلچسی کو سراہا جس سے منصوبے کی فوری تکمیل میں مدد ملی۔
انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے لہذا ڈے کیئر سینٹر کو بھی ملازمین کی آرائ کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر بنایا جائے گا۔
افتتاحی تقریب میں ڈے کیئر سینٹر کے منصوبے سے متعلق جامع دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی ۔ تقرئب میں کمپنی کی سینیئر مینجمنٹ سمیت خواتین ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago






