Advertisement
ٹیکنالوجی

" گلابی رنگ کے واٹس ایپ سے موبائل فون ہیک "

سائبر ماہرین کے مطابق گلابی رنگ میں واٹس ایپ تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنے والا لنک ایک وائرس ہے اور یہ آپ کے موبائل فون کو ہیک کر سکتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 21st 2021, 11:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  واٹس ایپ کو گلابی کرنے کا دعوی کرنے والا ایک لنک گردش کر رہا ہے ،  سائبر ماہرین نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ وائرس ہے اور یہ آپ کے موبائل فون کو ہیک کر سکتا ہے۔

سائبر ماہرین نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کیا  ہے کہ وہ وائرس لنک کے شکار نہ بنیں جو واٹس ایپ کو گلابی رنگ میں تبدیل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں،اس لنک پر کلک کرنے سے صارفین کا فون ہیک ہو جائے گا  اور وہ اپنے واٹس ایپ تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔

یہ لنک  مختلف  واٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہا ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے ایک ماہر راج شیکھر راجہ ہریا نے کہا کہ واٹس ایپ پنک کے نام کے ساتھ کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں، اگر آپ نے کلک کردیا تو آپ کا موبائل فون ہیک ہوجائے گا اور  آپ کی   اپنے  فون تک مکمل رسائی ختم ہو جائے گی۔

سائبر انٹیلی جنس فرم نے واٹس ایپ  صارفین کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ گوگل یا ایپل کے آفیشل ایپ اسٹور کے علاوہ کسی بھی ایپ کو انسٹال نہ کریں۔

سائبر ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ غلط ایپ کا استعمال کر کے آپ اپنے فون پر سمجھوتا کرتے ہیں اور اس ایپ کے ذریعے  آپ کے ذاتی ڈیٹا جیسے تصاویر، ایس ایم ایس، اور رابطوں وغیرہ کو چوری کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ کی بورڈ پر مبنی مال ویئرآپ کی ٹائپنگ کی ہر چیز کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ ایسے لنک پر کلک کرنے سے نہ صرف آپ کے  بینکنگ پاس ورڈ پر قبضہ بلکہ  اکاؤنٹ سے چوری بھی ہو سکتی ہے۔

Advertisement
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 10 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 19 منٹ قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 2 دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 3 دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 21 منٹ قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 2 دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement