عید کے پہلے روز سے سنیما گھروں میں 6 اردو 3 پنجابی اور 1 انگلش فلم کی نمائش کی جائے گی


رواں برس عید الاضحٰی کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں کی رونقیں عروج پر، 10 فلمیں ریلیز کی جائیں گی جس سے عوام لطف انداز ہو سکتے ہیں۔
عید کے پہلے روز سے سنیما گھروں میں 6 اردو 3 پنجابی اور 1 انگلش فلم کی نمائش کی جائے گی۔ لالی ووڈ کی فلموں میں ’آر پار‘، ’بےبی لیشز‘، ’وی آئی پی‘ ’تیری میری کہانیاں‘، ’اللہ یاراینڈ 100 فلاورز آف گاڈ ‘ اور ’مداری‘ شامل ہیں جبکہ اداکارہ سونم باجوہ کی بھارتی پنجابی فلم ’کیری ان جٹا تھری‘ اور ہالی ووڈ فلم ’انڈیانا جونز‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
بےبی لیشز میں شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف رومانوی کردار میں نظر آئیں گے۔ میگا کاسٹ اور ملٹی ڈائریکٹرز فلم تیری میری کہانیاں میں شادی شدہ جوڑی حرا اورمانی، مہوش حیات اور وہاج علی، شہریار منور اور رمشا خان سمیت زاہد احمد اور آمنہ الیاس بھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔
فلم مداری میں عباد عالم، پارس مسرور اور حماد صدیقی نے نمایاں کردار ادا کریں گے۔ اس فلم میں ملک کی سیاسی صورتحال اور عوام کے مسائل کی عکاسی کی گئی ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کے سیکوئل ’اللہ یارا ینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ اسٹیریو اسکوپک 3D فلم ہے۔
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 9 گھنٹے قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 9 گھنٹے قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- ایک دن قبل


