لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحیٰ پر صفائی کےلئے خصوصی پلان مرتب کر لیا
عید کے 3 روز 15 ہزار سے زائد ورکرز کام کریں گے،24 گھنٹے مانیٹرنگ کیلئے آپریشنل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،ایل ڈبلیو ایم سی


لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحیٰ پر صفائی کےلئے خصوصی پلان مرتب کر لیا،جس کے تحت عید کے 3 روز 15 ہزار سے زائد ورکرز کام کریں گے، ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کیلئے آپریشنل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، گاڑیوں کی لائیو مانیٹرنگ اور شکایات کا فوری ازالہ ہو گا.
کنٹرول روم میں ہیلپ لائن 1139 ، سوشل میڈیا، صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیسک قائم کر دئیے گئے، شہر میں 956 ڈمپرز، 615 ٹرالیاں، 238 لوڈرز اور 3499 پک اپس صفائی کیلئے کام کریں گی۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سری پائے جلانے پر لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، عیدالاضحیٰ پر بارش کے امکانات ہیں، صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے کہا کہ شہر میں 106 عارضی ویسٹ کولیکشن پوائنٹ قائم کر دئیے ہیں، آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے 5 ڈمپنگ سائٹ قائم کی گئی ہیں، 12 لاکھ سے زائد ویسٹ بیگ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
عید کے تینوں دن 190 قربان گاہوں کی خصوصی واشنگ کی جائے گی، ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیلئے 30 ماڈل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 17 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 20 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 18 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 20 گھنٹے قبل







