Advertisement

50 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کر دی ہے : یاسیمین راشد

لاہور : صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 3rd 2021, 5:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ ہزارلوگوں کوکوروناویکسین لگائی گئی، این سی اوسی نےہمیں روزانہ  80ہزارویکسی نیشن کاہدف دیاہے۔ ہیلتھ کیئرورکرزکیلئےہراسپتال میں ویکسین موجودہے، 2لاکھ19ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکیسن لگ چکی ہے ۔حکومت کا 3کروڑ ویکیسن کا ایگریمنٹ ہوچکا ہے جو اگلے 2 ماہ تک آتی رہے گی۔ پنجاب ویکسین لگانے میں تمام صوبوں سےآگے ہے،ایکٹمرا اسپتالوں میں مفت دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ملتان اورگجرات میں88فیصداورسرگودھا میں80فیصدمریض وینٹی لیٹرزپرہیں، لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں 50 وینٹی لیٹرزاب بھی خالی ہیں ، گوجرانوالہ میں دشواری کا سامنا ہےوہاں100فیصدوینٹی لیٹرز استعمال میں ہیں۔

وزیرصحت یاسمین راشد  نے بتایا  کہ بڑے ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن جنریٹ کرنے پر کام شروع ہوگیا ہے،نجی اسپتالوں سے3سوبیڈز بھی فری کورونامریضوں کیلئے مل گئے ہیں، موجودہ کورونا برطانوی قسم کا ہے ، بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں آکسیجن پیدا کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ملک میں کورونا کی دوسری اقسام کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کر دی ہے، تحمل مزاجی بھی ہونی چاہیے، لوگ ناراض ہوتے ہیں، انتظار نہیں کرتے، صبح کے وقت جب رش ہوتا ہے تو لوگ ناراضی کا اظہار کرنے لگتے ہیں، ہم تو کسی بھی قسم کا وی آئی پی کلچر پروموٹ نہیں کر رہے، پرائیویٹ سیکٹر میں ویکسین پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چین کی حکومت کے بہت شکر گزار ہیں، ہمیں تین کروڑ ویکسین کی کمٹمنٹ آ گئی ہے، آپ ہمسایہ ملک دیکھیں اور پاکستان کا حال دیکھیں، ہمیں روزانہ شکرانے کے نفل پڑھنے چاہئیں، اللہ تعالیٰ کی بڑی رحمت ہے کہ مریضوں کی تعداد سنبھلی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افطاری کے بعد سحری تک سب کچھ بندکرنےکا بہت بڑا فائدہ ہوا ہے، لاہور میں ہمارا لاک ڈاؤن سب سے مؤثر رہا ہے، جتنے مریض آ رہے ہیں اتنے صحت مند ہو کر جا رہے ہیں۔

اعتکاف سے متعلق سوال پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ کونسا وقت ہے کہ عید کی خوشیاں منائیں، عید سادگی سے منائیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں اس صورتحال سے جلد از جلد نکالے۔

 

Advertisement
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • a day ago
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • a day ago
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 days ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 2 days ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 2 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 18 hours ago
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • a day ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 2 days ago
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • a day ago
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 2 days ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 18 hours ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 2 days ago
Advertisement