Advertisement
علاقائی

پاک آرمی انجینئرز اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے اپر دیر میں ایک نئے سٹیل پل کی تعمیر مکمل

5 ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل سات گائوں کی آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 14 2023، 1:26 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک آرمی انجینئرز اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے اپر دیر میں ایک نئے سٹیل پل کی تعمیر مکمل

اسلام آباد: پاک آرمی انجینئرز اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے اپر دیر میں ایک نئے سٹیل پل کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔

2012 میں اپر دیر کے دور دراز علاقہ ڈوگ درہ میں قائم کیا گیا پل حالیہ سال شدید بارشوں اور پانی کے بہاو کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔

علاقے میں موجود اس واحد پل کے متاثر ہونے سے 5 ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل سات گائوں کی آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ پاک آرمی کے مایہ ناز انجینئرز اور فرنٹیئر کور نارتھ نے اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا۔

پاک فوج کے تعاون سے نہایت قلیل مدت میں 50 میٹر طویل سٹیل پل تعمیر کر لیا گیا ہے۔ سٹیل پل کی تعمیر سے علاقہ کی عوام نے پاک آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سٹیل پل کی تعمیر سے آمدورفت کے ساتھ ساتھ ہمارے کاروبار بھی بحال ہو گئے ہیں۔ ملک پر جب بھی مشکل کی گھڑی آئی پاک فوج نے عوامی خدمت کو اولین ترجیحات میں شامل کیا۔ پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مستقبل میں بھی ایسی کاوشیں جاری رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement