تجارت
کریڈٹ کارڈزکے ذریعے خریداری کے رجحان میں اگست کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ
اگست 2023 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 103 ارب روپے کی خریداری کی

اسلام آباد۔: کریڈٹ کارڈزکے ذریعے خریداری کے رجحان میں اگست کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2023 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 103 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 33.3 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اگست میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے صارفین نے 77 ارب روپے کی خریداری کی ۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں 5.2 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی۔
جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعے 98 ارب روپے کی خریداری کی جو اگست میں بڑھ کر 103 ارب روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ اگست کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضے کا مجموعی حجم 7960 ارب روپے ہو گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 1.1 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سا ل اگست کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8050 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کا اضافہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 285 روپے65 پیسے کا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 285 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 287 روپے کی سطح پر مستحکم رہا۔
تجارت
سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 61 ہزار کی حد عبور
کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 323 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

لاہور: سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخیں رقم ہونے لگیں۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دن کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 323 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 61 ہزار 137 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ،وفاقی وزیر برائے نجکاری
وفاقی وزیر نے اس امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود یہ نجکاری کامیابی سے انجام پائے گی

نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے تعینات مالیاتی مشیر کے درمیان نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی موجودگی میں مالیاتی خدمات کے معاہدے (فنانشل سروسز ایگریمنٹ، FASA) پر دستخط ہوئے۔
اس موقع پر نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فنانشل ایڈوائزر پی آئی اے سی ایل کی مجوزہ نجکاری کے لیے قانونی، تکنیکی اور مالیاتی درستگی، ادارے کی تنظیم نو اور منصفانہ قیمت کے تعین کا ذمہ دار ہوگا۔
وفاقی وزیر نے اس امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود یہ نجکاری کامیابی سے انجام پائے گی۔ انہوں نے فنانشل ایڈوائزر کو اس عمل میں شامل تمام اداروں کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ ان کے کام میں آسانی پیدا ہو اور وہ اپنے کام کو بہترین ممکنہ مفاد میں بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دے سکیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت ایک دن پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بلاول بھٹو زرداری کی شادی انتخابات سے پہلے ہو گی یا بعد میں فیصلہ جلد متوقع
-
دنیا ایک دن پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس: 100 انڈیکس60 ہزار بھی عبور کرگیا
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
-
علاقائی ایک دن پہلے
سی ایس ایس افسر بلال پاشا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا