صحت
محکمہ زراعت پنجاب کے کاشتکاروں کودھان کی باقیات جلانے کی بجائے زمین میں ملانے کی ہدایت
محکمہ زراعت پنجاب سموگ کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے

لاہور: محکمہ زراعت پنجاب نے سموگ سے بچائو کیلئے کاشتکاروں کودھان کی باقیات جلانے کی بجائے زمین میں ملا نے کی ہدایت کر دی۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا ہے کہ باقیات جلانے سے سموگ کی پیداوار ممکن ہے لہذاسموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فصلوں کی باقیات مثلاً دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگائی جائے بلکہ ان کو زمین میں ملا کر زمین کی زرخیزی میں اضافہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار دھان کی باقیات کو روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو کی مدد سے زمین میں ملائیں، گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریا فی ایکڑ چھٹہ کرکے پانی لگا دیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب سموگ کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے،دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کی صورت میں متعلقہ کاشتکار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی
لہذٰا کاشتکار دھان کی کٹائی کے بعد مڈھوں کو آگ لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس عمل سے نہ صرف زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے بلکہ دھان کے مڈھوں سے اٹھنے والا دھواں ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بھی بنتا ہے۔
انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ زراعت پنجاب سے اس سلسلے میں مکمل تعاون کریں کیونکہ سموگ کی وجہ سے انسانی زندگیوں پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔
پاکستان
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو کا عہدے سےفارغ
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے چیئرمین سیف اللہ ابڑو کا عہدے سے ہٹا دیا،ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا، سیف اللہ ابڑو خلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔
سیف اللہ ابڑو کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا، کمیٹی اراکین نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر آج قائمہ کمیٹ کا اجلاس بلایا گیا۔
قائمہ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ حفیظ اللہ شیخ نے صدارت کی، ان کیمرہ ہونے والے اجلاس میں سیف اللہ ابڑو کے خلاف تحریک پیش کی گئی، تحریک بہرہ مند تنگی، منظور کاکڑ، ثنا جمالی، حافظ عبدالکریم اور دلاور خان نے پیش کی۔
تحریک عدم اعتماد سنیٹ کے رولز 181کے تحت پیش کی گئی، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو توانائی کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا گیا۔
سیف اللہ ابڑو کے بعد مسلم لیگ ن کے اعظم نذیرتارڑ قائمہ کمیٹی پاور کے نئے چئیرمین مقرر کردیئے گئے ہیں۔
دنیا
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی
دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا

لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے اعلامیے کے مطابق برطانوی مینز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا جوسر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ 6 دسمبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 9 دسمبر کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز میں برطانوی ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت شائی ہوپ کریں گے۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔
پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کادوسرا میچ 15 دسمبر کو گریناڈا، تیسرا میچ 17 دسمبر کو گریناڈا ، چوتھا میچ 20 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ میں ہی کھیلا جائے گا
پاکستان
اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری پر پشاور ہائی کورت نے حکومت سے جواب مانگ لیا
یہ کیا مذاق ہے ، ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمات میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، جسٹس اشتیاق ابراہیم
-1280x720.jpg)
پاکستان تحریک انصف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے خلاف موجودہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد ال نے سماعت کی۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔
درخواست گزار اسد قیصر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمےمیں گرفتارکر لیا جاتا ہے، پہلے سے درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔
سرکاری وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ اسد قیصر مقدمات میں نامزد ہیں اس لئے گرفتار ہوتے ہیں۔
اسد قیصر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر کل سماعت ہوگی، کل ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتاری روک دی جائے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اسد قیصر کے وکیل سے کہا کہ آپ تیاری کرلیں اور حکومت جواب جمع کرائے، کیس کو آئندہ سماعت پر سنیں گے۔
عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرکے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
حج درخواستوں کا عمل آج سے شروع ہوگا
-
تفریح 8 گھنٹے پہلے
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
سی ایس ایس افسر بلال پاشا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
بلاول بھٹو زرداری کی شادی انتخابات سے پہلے ہو گی یا بعد میں فیصلہ جلد متوقع
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ