Advertisement
پاکستان

حکومت دہشتگردی کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑنے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہے، نگران وزیراعظم

انوار الحق کاکڑ نے یکجہتی کا اظہار کرنے پر برطانیہ کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 30th 2023, 4:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت دہشتگردی کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑنے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑنے اور دہشتگردی کے واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہے۔

پی ایم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات ہفتہ کو یہاں برطانیہ کے خارجہ دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے وزیر جیمز کلیورلے سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے ہنگو اور مستونگ میں دہشتگردی کے حملوں کی مذمت کی اور ان حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی امید بھی ظاہر کی۔ نگران وزیراعظم نے یکجہتی کا اظہار کرنے پر برطانیہ کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے اور دہشتگردی کے واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا

  • 3 گھنٹے قبل
اسلام آباد  کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی  دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار

  • 6 گھنٹے قبل
مسٹر بیسٹ کا  سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت

  • 7 گھنٹے قبل
جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو

  • 8 گھنٹے قبل
وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • 5 گھنٹے قبل
پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد  کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

  • 4 گھنٹے قبل
برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی

  • 9 گھنٹے قبل
سونے کی بڑھتی قیمتوں کو  بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 6 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 4 گھنٹے قبل
متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement