واشنگٹن : امریکی ادارے ایف ڈی اے نے فائزربائیو این ٹیک ویکسین 12 سے 15 برس کے نوجوانوں کو لگانےکی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں خوراک اور ادویات کی نگرانی کرنے والا ادارہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ( ایف ڈی اے ) کی اجازت کے بعد کم عمر بچوں کو بھی ویکسین لگوائی جاسکے گی، جس سے ویکسین لگوا کر خود کو محفوظ بنانےوالے والدین نے بھی سکون کا سانس لیا ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ وائرس کے خلاف ہماری جنگ میں یہ ایک امید افزا پیشرفت ہے ۔
یاد رہے کہ فائزر نے رواں برس مارچ میں، امریکہ میں 12 سے 14 سال کے دوہزار 260 بچوں کو آزمائشی طور پر ویکسین لگائی اور اپنی تحقیق کے ابتدائی نتائج مارچ کے اواخر میں جاری کئے تھے۔ نتائج سے معلوم ہوا تھا کہ ویکسین لگوانے والے بچوں میں کوئی بھی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں معمولات زندگی چند ہفتوں میں معمول پر آنے کاامکان ہے جب کہ اکثرشہروں میں ماسک کی پابندی برقراررہے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈا میں حکومت نے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچّوں کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کووِڈ-19 کی ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے۔کینیڈا کم عمر بچّوں کو کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کی منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 7 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 5 گھنٹے قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- ایک دن قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 8 گھنٹے قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- ایک دن قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- ایک دن قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 5 گھنٹے قبل












