بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائیں گے،چیف منیجر اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک پاکستان فیصل آباد کے چیف منیجر وقاص کاشف باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو بحالی کی راہ پر ڈال دیا گیا ہے ، بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کےلئے فیصل آباد چیمبر کی مشاورت سے ٹھوس، قابل عمل اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھا ئیں گے۔
وفاق کاشف کا کہنا تھا کہ بینکنگ بارے لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جار ہا ہے جبکہ یہاں بینکنگ محتسب بھی کام کر رہا ہے ،تاہم اس ادارے کے بارے میں خاص طور پر صنعتی اور کاروباری شعبے کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلامی بینک دوسرے روایتی بینکوں سے بہت زیادہ منافع کما رہے ہیں ،توقع ہے کہ2027تک جب تمام بینک اسلامی ہوجائیں گے تو پھر مارکیٹ فورسز سے منافعے کی مناسب تقسیم ممکن ہوسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے کئی بینکوں کو بھاری جرمانے کئے ہیں اور یہ رقم خیرات کی مد میں جمع بھی کرا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک اسلامی بینکاری نظام کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور اس حوالے سے شریعہ بورڈ کو بھی مدعو کر سکتے ہیں تاکہ منافعے کے حوالے سے بھی لوگوں کے خدشات کو دور کر سکیں۔ انہوں نے مسائل کے حل کےلئے بزنس کمیونٹی سے رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں چیمبرسب سے ا ہم فورم ہے۔ انہوں نے صدر چیمبر سے کہا کہ وہ کمرشل بینکوں کی طرف سے ایل سی نہ کھولنے کے بارے میں کسی مخصوص کیس کی نشاندہی کریں تاکہ اس شکایت کو ہیڈ آفس بھجوایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ضروری اشیا کی درآمد سے پابندی اٹھا لی گئی ہے ،ایسی پابندیوں سے سمگلنگ بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی حکومتی اقدامات کی وجہ سے 2024 کے پہلے نصف ہاف میں حالات بحال ہوں گے ، دوسرے نصف ہاف میں معیشت کی ترقی ہو گی، تاہم اس کےلئے بنیادی اور کلیدی نوعیت کے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پام آئل کی درآمد پر سالانہ 6سے7ار ب ڈالر خرچ کر رہے ہیں، اس کے متبادل کینولا اور پام آئل کی مقامی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینا ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم 70سالوں سے تیل دار فصلوں کی اچھی ورائٹی تیار نہیں کر سکے، ہمارے پاس 1100کلومیٹر طویل ساحلی پٹی ہے جس پر پام کاشت کیا جا سکتا ہے ،اسی طرح دالوں کی درآمد پر انحصار کم کرنے کےلئے 3سے4سالوں کے دوران ان کی مقامی پیداوار بڑھانے کا بھی منصوبہ ہے، ان اقدامات سے آئندہ تین سے چار سالوں میں 7سے8ارب کی بچت اور ٹیکسٹائل برآمدات کی بحالی سے اضافی 5سے6ارب ڈالر ملنے سے ملکی معیشت سنبھل جائے گی۔
انہوں نے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس نے انتہائی متحرک کردار ادا کیا جہاں کپاس کی فصل پر سفید اور سینڈ فلائی کا حملہ ہوا حکومت نے فوری وسیع پیمانے پر سپرے کا بندوبست کیا جس سے پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں سے ساڑھے آٹھ ہزار روپے میں پھٹی خریدنے کا وعدہ کیا گیا مگر اس وقت کھلی منڈی میں اس کی قیمت کم ہے، اس کو کس طرح کنٹرول کرنا ہے یہ ایک مشکل کام ہے تاہم بالآخر ہمیں قیمت کے تعین کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 24.2ملین ایکڑ رقبہ زیر کاشت ہے جبکہ 9.1ملین ایکڑ سٹیٹ لینڈ کو زیر کاشت لانے کا منصوبہ ہے جس پر کارپوریٹ فارمنگ ہو گی، 1لاکھ ایکڑاراضی ایک گروپ نے جبکہ فیصل آباد کے لوگوں نے بھی 2لاکھ ایکڑ اراضی لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس زمین میں کہیں بجلی نہیں او رکہیں پانی نہیں اِس کو سدھارنے میں 3سال لگیں گے جبکہ اس سے پیداوار میں 15سے30فیصد تک اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام فوڈ سکیورٹی کے تحت اٹھایا جا رہا ہے لیکن اس کے نتیجے میں اجناس کی قیمتیں کم ہوں گی اس لئے ہمیں کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرنے کےلئے اس میں توازن لانا ہوگا۔ صدر ڈاکٹر خرم طارق نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں فارورڈ انٹیگریشن کی صنعتیں لگانے کی تجویز دی ہے جس پر فی الحال غور ہو رہا ہے۔
اسلامی بینکوں کے بارے میں صدر نے کہا کہ مسئلہ صرف حرام حلال کا نہیں نفع کے سلسلے میں بھی اسلام میں ہدایات موجود ہیں مگر اسلامی بینک ان پر توجہ نہیں دے رہے اور خود بھاری منافع کما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی بینک اپنے کھاتہ داروں کو 7فیصد جبکہ دوسرے بینک 14فیصد منافع دے رہے ہیں اس لئے اسلامی بینکوں کے منافع کی شرح کا تعین بھی اسلامی اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی
- 2 گھنٹے قبل

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا
- 6 منٹ قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 6 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 6 گھنٹے قبل