خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا رہا ہے، عمر سیف


نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) عمر سیف نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ آئی ٹی کے شعبے کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ آئی ٹی یونیورسٹیوں کے امتحان کا مرکزی نظام بہتر بنایا جائے گا۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہے، آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، چند لوگ ایک کمرے میں بیٹھ کرسافٹ ویئر کمپنی چلا سکتے ہیں۔
عمر سیف نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے آئی کے شعبے میں برآمدات کو فروغ ملے گا، یونیورسٹیاں ہر سال 75 آئی ٹی گریجیوٹز پیدا کرتی ہیں، آئی ٹی کمپنیاں ڈھائی سے 3 لاکھ فوری ملازمتیں دے پاتی ہیں، ملک بھر میں تقریباَ 19 ہزار آئی ٹی کمپنیاں ہیں، موجودہ آئی ٹی کمپنیوں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو ملازمت دے رہی ہیں۔
نگراں وزیر آئی ٹی کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دیاجارہا ہے، انٹرنیٹ کے مختلف بزنس پلیٹ فارمز کے ساتھ کام کرنے کی ٹریننگ دیں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں، بہت سی آئی ٹی کمپنیوں نے اپنا زرمبادلہ باہر رکھنا شروع کردیا تھا، آئی ٹی کمپنیوں کو50 فیصد ڈالر اکاؤنٹ میں رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، آئی ٹی کمپنیاں اسٹیٹ بینک سے اجازت لینے کے بعد ڈالر خرچ کرسکتی ہے، جو کمپنیاں پاکستان سے باہر پیسے رکھنے پر مجبور تھی اب وہ ملک میں پیسے لائیں گی۔
نگراں وفاقی وزیر عمر سیف نے کہا کہ ایچ ای سی کے ساتھ مل کرآئی ٹی گریجویٹس کا ٹیسٹ لیا جائے گا، آئی ٹی یونیورسٹیوں کے امتحان کا مرکزی نظام بنایا جائے گا، پاس ہونے والے گریجویٹس انڈسٹری میں داخل ہوسکیں گے، دسمبر میں گریجویٹس کے لیے پہلے ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا، پچھلے 2 ماہ میں ایس آئی ایف سی اورآئی ٹی نے مل کر کام کیا ہے۔
عمر سیف نے مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی اور ایس آئی ایف سی نے 4 مختلف عوامل پر کام کیا، بڑی تعداد میں لوگ آئی ٹی شعبے سے وابستہ ہیں، بہت سی آئی ٹی کمپنیوں نے اپنا زرمبادلہ باہر رکھنا شروع کردیا تھا۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago





