غزہ : اسرائیل کی غزہ میں بمباری،بین الاقوامی میڈیا دفاتر کی عمارت بھی تباہ کردی۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہدا کی تعداد140ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی بمباری پانچویں روز بھی جاری ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، شہدا کی تعداد140ہوگئی ۔
اسرائیل نے غزہ میں بمباری کر کے بین الاقوامی میڈیا دفاتر کی عمارت بھی تباہ کردی ہے، تباہ ہونیوالی عمارت میں الجزیرہ، امریکی خبرایجنسی اے پی اور دیگر بین الاقوامی خبررساں اداروں کے دفاتر تھے۔
اس سے قبل ہی الجزیرہ کے نامہ نگاروں نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا تھا کہ اسرائیل نے عمارت کو خالی کرنے سے ایک گھنٹہ دیا تھا۔ایک بین الاقوامی چینل نے عمارت کے مالک اور اسرائیلی انٹیلی جنس افسران کے مابین ٹیلی فونک گفتگو نشر کی۔ مالک " ابو ہسم " کو اسرائیل انٹیلی جنس افسروں سے میڈیا تنظیموں کو اپنے سازوسامان کو ہٹانے کے لئے وقت دینے کے لئے کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے لیکن اسےنہیں کا جواب دیا گیا۔
? Israel has given a “warning” that it will bomb the building that houses Al Jazeera offices and other international media channels in Gaza City in one hour...our colleagues have already evacuated
— لينة (@LinahAlsaafin) May 15, 2021
اسرائیل کی جانب سے میڈیا ٹاور تباہ کرنے پر امریکی رکنِ کانگریس راشدہ طلیب کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ اسرائیل نے میڈیا ذرائع کو اس لیے نشانہ بنایا تاکہ دنیااسرائیل کے جنگی جرائم نہ دیکھ سکے، تاکہ دنیانومولود اور کم عمر بچوں اور ان کے والدین کی شہادت نہ دیکھ سکے،تاکہ دنیافلسطینیوں کاقتلِ عام نہ دیکھ سکے۔
Israel targeting media sources is so the world can't see Israel's war crimes led by the apartheid-in-chief Netanyahu.
— Rashida Tlaib (@RashidaTlaib) May 15, 2021
It's so the world can't see the killing of babies, children and their parents.
It's so the world can't see Palestinians being massacred. https://t.co/AvDp3IuxUA
دوسری جانب ترک صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فلسطین پر بہیمانہ حملوں پر سیاسی مفادات کی وجہ سے آنکھیں بند کی گئی ہیں لیکن ہم فلسطینوں پر ہونے والے اسرائیلی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
ترکی اسرائیل کے فلسطین پر وحشیانہ حملوں کے بعد خطے میں امن کے لئے کوئی بھی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی رجب طیب اردوان نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کوشش کر رہے ہیں کہ عالمی برادری اسرائیل کو سبق سکھائے۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 15 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 19 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 20 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل







