کے ایل راہول66رنز بنا کر نمایاں رہے،ویرات کوہلی54،روہت شرما نے47رنز کی اننگز کھیلی


کرکٹ ورلڈ کپ 2023، فائنل میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کوجیت کیلئے241رنز کاہدف دیدیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 240رنز بنائے۔
بھارتی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی اوورز میں ہی شبمن گل 7 گیندوں پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شبمن گل کے بعد کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکے اور 4 چوکے جڑے، روہت شرما بھی 31 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد شریاس ایر کریز پر آئے اور وہ بھی زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور 3 گیندوں پر 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔
A sixth title on its way for Australia? #INDvAUS #CWC23 #CWC23Final pic.twitter.com/Ikomaf3ouj
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 19, 2023
اس کے بعد ویرات کوہلی بھی 54 رنز کی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بھارتی ٹیم کو چھٹا نقصان رویندرا جڈیجا کی صورت برداشت کرنا پڑا جو محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بھارتی بیٹر کے ایل راہول نے محتاظ انداز بیٹنگ اپناتے ہوئے مشکل وقت میں ففٹی سکور کی اور 107 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 66 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد شامی نے 6، جسپریت بمراہ نے ایک رنز کی اننگز کھیلی۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارتی ٹیم لگاتار 10 میچ جیت کر ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم اپنے ابتدائی 2 میچ ہارنے کے بعد اگلے 8 میچز جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ میچز میں 13 بار آمنے سامنے آئیں جن میں سے 8 میں کینگروز نے میدان مارا جبکہ 5 میں جیت بھارت کے حصے میں آئی، رواں ورلڈ کپ 2023ء کے لیگ مرحلے میں بھی بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی
- 15 منٹ قبل

لاہورکی قدیم مبارک حویلی، جہاں سے محرم کا سب سے قدیم جلوس برآمد ہوتا تھا
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 7 منٹ قبل

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- ایک گھنٹہ قبل

مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر الہام علیوف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 16 منٹ قبل

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
- ایک منٹ قبل

پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس اسپتال گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال
- 14 منٹ قبل

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان
- 19 منٹ قبل

حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل