Advertisement
تجارت

پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.62 فیصدزیادہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 27th 2023, 7:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

اسلام آباد: پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعددوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو108.53 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.62 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو84.39 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا، اکتوبرمیں پھلوں کی برآمدات کاحجم 20.076 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو ستمبر میں 22.21 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبر میں 8.83 ملین ڈالر تھا۔

مالی سال 2023 میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 232.30 ملین ڈالرتھا۔ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو 79.08 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.24 فیصد زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement