جی این این سوشل

جرم

شیخوپورہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات

شیخوپورہ :پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 14 ڈاکوؤں نے 60 لاکھ روپے لوٹ لئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شیخوپورہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات
شیخوپورہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات

جی این این کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے عیسن میں  14مسلح ڈاکوؤں نے زمیندارعابد کے اہل خانہ کو باندھ کر لوٹ مار کی۔ڈاکوؤں نے مزاحمت پر اہل خانہ کو تشدد کا  بھی نشانہ بنایا۔اہل خانہ کاکہنا ہے کہ اطلاع کے باجود شرقپور پولیس موقع پر تاخیر سے پہنچی۔ مسلح ڈاکو60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے ۔

کھیل

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے، ٹم ساؤتھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اپنی رٹائرمنٹ کے اعلان پر ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے،  نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا۔

کیوی فاسٹ بولر کی رٹائرمنٹ کے اعلان پر نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ ٹم ساؤتھی کا کیرئیر شاندار رہا ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ٹم ساؤتھی آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہملٹن میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے تاہم نیوزی لینڈ نے اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو بھی وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ٹم ساؤتھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد اپنے وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے بھی فیصلہ کریں گے۔

ٹم ساؤتھی اب تک 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں  جبکہ 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 164 وکٹیں حاصل حاصل کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ  نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے ہملٹن میں شروع ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دیامربھاشا ڈیم کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دیامربھاشا ڈیم  کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

 منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامربھاشا ڈیم شروع کرنے کے اقدامات میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا جائے گا جس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll