ترجمان نے بتایا کہ سال 2023 میں ایل آر ایچ میں تقریبا 20 ہزارسے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی


لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سال 2023 کے دوران 19 لاکھ مریضوں کا علاج کیاگیا۔ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال کی ایمرجنسی میں بچوں اور عورتوں سمیت تقریباً 11لاکھ مریضوں کامفت علاج کیا گیا اور ڈیڑھ لاکھ چھوٹے بڑے آپریشن کئے گئے جبکہ او پی ڈی میں 8 لاکھ سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات کے زخمیوں کو لایا گیا جبکہ ہارٹ اٹیک، اونچائی سے گرنے ،لڑائی جھگڑے اور گولی لگنے کے بھی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
ترجمان نے بتایا کہ سال 2023 میں ایل آر ایچ میں تقریبا 20 ہزارسے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ لاکھوں مریضوں کو مختلف وارڈز میں داخل کیا گیا،اس سال تین دھماکوں کے سینکڑوں زخمیوں کو بھی علاج معالجے کی مفت سہولیات دی گئیں ۔ترجمان نے کہا کہ رواں سال مالی مشکلات کے باوجود نے مریضوں کو ہر ممکن علاج فراہم کیا۔
محمد عاصم نے کہا کہ ایل آر ایچ انتظامی لحاظ سے پاکستان کے بہترین ہسپتالوں میں سے ہے جبکہ رواں سال بھی ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکل سمیت تمام یونٹس اور ڈیپارٹمنٹس نے شب و روز کام کیا اور مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی۔
چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر محمد زبیر خان نے بورڈ کی طرف سے ایل آر ایچ کی سالانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کا سب سے بڑا ہسپتال اپنی سروسز آئندہ بھی اسی طرح جاری رکھے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 8 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 6 گھنٹے قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 8 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 8 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 8 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 8 گھنٹے قبل