Advertisement

صحت کے شعبہ کو ڈیجیٹلائز کرنا اولین ترجیح ہے، نگران وزیر صحت

اس حوالے سے صوبوں کی مشاورت سے شعبہ صحت میں اصلاحات کی جا رہی ہے، ڈاکٹر ندیم جان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 31st 2023, 10:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صحت کے شعبہ کو ڈیجیٹلائز کرنا اولین ترجیح ہے، نگران وزیر صحت

نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں صحت کی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول، بیماریوں کے تدارک اور صحت کی معیاری خدمات تک رسائی کے لئے ڈیٹا اہمیت کا حامل ہے جو ارض پاک کوبیماریوں سے پاک بنا کر صحت مند قوم بنانے کی جانب ایک قدم ہے ۔

صحت کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئےنگران وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبہ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنا اولین ترجیح ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی اس حوالے سے صوبوں کی مشاورت سے شعبہ صحت میں اصلاحات کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سنٹر کے قیام سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی ، ڈیٹا سنٹر تعاون کے نئے طریقے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا ، ہیلتھ ڈیٹا کو ایک جگہ یکجا کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سمینار میں طبی ماہرین اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ماہرین طب نے کہا کہ عصر حاضر میں سائنس اور ٹیکنالوجی کےطاقتور اتحاد نے زندگی کے ہر شعبہ کی طرح صحت کے میدان میں بھی اثرات مرتب کئے ہیں ۔

ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کا طاقتور امتزاج طبّی دریافت کو بہتر بنانے، تحقیق و ترقی کی کامیابی کی شرح کو بڑھانے میں کلیدی کردار کا حامل ہے جو صحت یابی کے بہتر نتائج، آپریشنل کارکردگی میں بہتری، اور طبی علم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کا باعث بنتا ہے۔ شرکا نے کہا کہ صحت کے ڈیٹا کا تحفظ سب سے اہم ہے مضبوط ثبوتوں اور شواہد پر مبنی ڈیٹا طبی تحقیق ،علاج اور اورفیصلہ سازی میں معاون ہوگا۔

Advertisement