وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان اگلے سال پولیو کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے


وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ 2024 میں انسدادِ پولیو مہمات کے دوران شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہر بچے تک رسائی کو ممکن بنانے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے۔
بدھ کو جاری بیان کے مطابق حکومتِ جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے 3.62 ملین ڈالر کی مزید گرانٹ کا اعلان کیا ہے جس سے 21 ملین سے زائد ویکسین کی خریداری کی جائے گی، اس گرانٹ سے 2024 میں ہونے والی پولیو مہمات سے پروگرام 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلا سکے گا۔ پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں سے ابھی تک پولیو کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔ 2023ء میں پاکستان میں پولیو کے کل 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک میں چند مقامات تک پولیو کیسز محدود ہو جانے کے بعد حکومت پاکستان اور شراکت دار بچوں کو عمر بھر کے لیے معذوری بنانے والی اس بیماری کے خاتمے کیلئے ایک مربوط اور واضح پلان تشکیل دے رہے ہیں۔ ہر قومی مہم کے دوران 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز جن میں اکثریت خواتین ورکرز کی ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پانچ سال سے کم عمر 44 ملین سے زائد بچوں کو لازمی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان اگلے سال پولیو کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، 2024 میں انسدادِ پولیو مہمات کے دوران شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہر بچے تک رسائی کو ممکن بنانے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جاپان کی غیرمتزلزل حمایت سے ہم پولیو کیسز کو صفر پر لے آئیں گے، ہم پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہیں۔
پاکستان میں جاپان کے عبوری طور پر چارج ڈی افیئرز آئی ٹی او تاکیشی نے گزشتہ سال پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی نمایاں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسانیت کیلئے اس عظیم جدوجہد اور کاوشوں کا بھرپور احترام کرتا ہوں، پاکستانی قیادت کا پولیو کے خاتمے کیلئے عزم انتہائی مضبوط اور بالکل واضح ہے، جاپان حفاظتی ٹیکوں کے فروغ اور پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔
حکومتِ جاپان پولیو کے خاتمے کیلئے 1996 سے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہی ہے، اس دوران حکومتِ جاپان یونیسیف کے ذریعے پاکستان کو 242.16 ملین ڈالر پولیو کے خاتمے کیلئے امداد و قرض دے چکا ہے۔جائیکا کے پاکستان میں سینئر نمائندے تسیوشی ہارا نے کہا کہ ہم تمام بچوں تک ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے پر حکومت کے عزم کو سراہتے ہیں ۔
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 2 دن قبل
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 3 دن قبل
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 3 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- ایک دن قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 3 دن قبل
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 3 دن قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 3 دن قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل







