جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے عوام سے درخواست کی  کہ وہ ایسی گمراہ کن خبروں پر کوئی توجہ نہ دیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر مختلف امیدواروں کی جانب سے جیل کے قیدیوں کے پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے والی خبروں کو بے بنیاد  قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ریٹرننگ افسران اپنے متعلقہ حلقے میں امیدواروں اور ان کے پولنگ ایجنٹوں کے سامنے پوسٹل بیلٹ کھولتے اور گنتے ہیں۔ پھر ان بیلٹ پیپرز کو حتمی نتیجہ میں شامل کیا جاتا ہے۔


الیکشن کمیشن نے عوام سے درخواست کی  کہ وہ ایسی گمراہ کن خبروں پر کوئی توجہ نہ دیں۔
 یاد رہے کہ الیکشن کمیشن  نے جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے تقریباً 260 ملین بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کی۔
کمیشن کے ترجمان کے مطابق ای سی پی کے عملے نے اپنی محنت اور منظم منصوبہ بندی سے یہ کام محدود وقت میں پورا کیا۔


بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل زمینی اور فضائی دونوں طریقوں سے مکمل کیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام بیلٹ پیپرز سرکاری پرنٹنگ پریس سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ان کے نمائندوں کے حوالے کر دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم تمام چیلنجز کے باوجود کمیشن نے بروقت کام مکمل کیا تاکہ تمام ووٹرز اپنے ووٹ کا حق موثر اور منظم طریقے سے استعمال کر سکیں۔

تجارت

ملک میں مہنگائی کی صورتحال کنٹرول ہوتی جارہی ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعفظم شہباز شریف نے کہا کہ  اسمگلنگ کےخاتمے کےلیےدن رات محنت کررہےہیں محصولات کی مد میں بدعنوانی کاخاتمہ کرناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں مہنگائی کی صورتحال کنٹرول ہوتی جارہی ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ ملک میں  مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔

وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  سرکلر ڈیبٹ کو کم کرنا ہے اور محصولات کوکنٹرول میں لے کر آنا ہے،  اخراجات میں مزید کمی لانی ہے۔

وزیر اعفظم شہباز شریف نے کہا کہ  اسمگلنگ کےخاتمے کےلیےدن رات محنت کررہےہیں۔ محصولات کی مد میں بدعنوانی کاخاتمہ کرناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کےلیےاقدامات کررہےہیں، اہداف کےحصول پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے۔ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہورہاہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ہماراملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ معیشت میں استحکام اور بہتری لانی ہے۔ رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائزنگ کےساتھ گردشی قرضےکم کرنےہیں،  سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید

غزہ میں  7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی بربریت سےاب تک  40 ہزار 819 فلسطینی شہید،94ہزار 291 افراد زخمی ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید

صیہونی افواج کے غزہ سمیت مغربی کنارے میں حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ 67 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ سے روٹی خریدنے والے 8فلسطینی شہید ہوگئے، وسطی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے ایک   فلسطینی شہید، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری ہیں، طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے گئے، مقبوضہ علاقے میں ڈرون حملے میں 14 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا,اسرائیلی فورسز نے بلڈوزرزسے شہری انفرا اسٹرکچر اور نجی املاک کو تباہ کر دیا ۔ 

یاد رہےغزہ میں  7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی بربریت سےاب تک  40 ہزار 819 فلسطینی شہید،94ہزار 291 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فوج کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، آرمی چیف

کسی کو بھی احتساب سے استشنیٰ حاصل نہیں ہے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فوج کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، آرمی چیف

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جس کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی کو بھی احتساب سے استشنیٰ حاصل نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں شرکاءِ کانفرنس کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہداء افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت کیا جبکہ خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فورم نے ملک میں، خصوصاََ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں سرگرم ملک دشمن قوتوں، منفی اور تخریبی عناصر اور ان کے پاکستان مخالف اندرونی اور بیرونی سہو لت کاروں کی سر گرمیوں اور اس کے تدارک کے لئے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات پر بھی غور کیا۔

کور کمانڈرز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ”پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت سے انسداد دہشتگردی کے لیے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی‘‘۔ فورم نے اس بات پر زور دیا کہ ”فوج ایک منظم ادارہ ہے جسکے ہر فرد کی پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری صرف ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج غیر متزلزل عزم سے ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے،جس میں کسی قسم کی جانبداری اور استثنی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی‘‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کے لئے لازم ہے اور کوئی بھی فرد اس عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ہو سکتا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ایک مضبوط اور مؤثر قانونی نظام کی اہمیت کو اُجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ”پاک فوج دہشت گردوں، انتشار پسندوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف ضروری اور قانونی کارروائی کرنے میں حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جامع تعاون فراہم کرتی رہے گی‘‘۔

فورم نے دہشت گرد نیٹ ورکس کی ملی بھگت سے چلنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کوششوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سخت سائبر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر اسپیس کے تحفظ پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق فورم نے بھارت کے زیرِ قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار کشمیری عوام کے ساتھ، اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے تحریک ِ آزادی کے شہداء کو خراج ِ عقیدت پیش کیا جبکہ  اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر جاری بربریت اور نسل کشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

فورم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll