مردان: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کورونا کے بڑھتےکیسز کے باعث 9 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا کیسز سے متاثرہ مردان کے 9 علاقوں میں آئندہ 14 روز تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔مردان کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں تخت بائی ، گوجرگڑھی، تھرکان بابا،سیدان خیل محب بانڈہ کے بعض علاقہ جات جبکہ مسلم آباد، کٹہ خٹ، رستم ، کاٹلنگ کے بعض علاقے بھی شامل ہیں ۔
اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہر قسم نقل وحرکت پر پاپندی ہوگی جبکہ اشیاء خوردنوش و میڈیکل سروسز کی فراہمی سمارٹ لاک ڈاون سے مستشنی ہو گی ، متاثرہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی، جراثیم کش سپرے اور گندگی اٹھائی جائیگی۔ مردان میں 24 گھنٹوں میں وبا ءسے 3افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 96 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 24 گھنٹوں میں وباء کی شرح15.81 فیصد رہی ۔ ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہےجہاں ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے گا تاکہ بڑھتے کورونا کیسز پر قابو پایا جا سکے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کیسز کے واقعات اور اموات میں کمی کا رجحان ہے۔ کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں مزید 65 اموات اور 2 ہزار 724 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 30ہزار644ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3990افراد چل بسے۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 4686فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 27 ہزار843مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹوں میں59ہزار76ٹیسٹ کئےگئے، ملک بھرمیں اب تک ایک کروڑ29لاکھ43ہزار620ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 6 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 6 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی
- 27 منٹ قبل








