ملک بھر میں26 فروری سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز
9 مارچ تک خیبرپختونخوا کے 33 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 45.8 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، وزارت صحت
وزارت قومی صحت کی جانب سے تمام بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنانے والے پولیو وائرس سے بچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے رواں سال کی دوسری ملک گیر قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔
2024 کی دوسری مہم کے دوران ملک بھر میں 26 فروری سے 3 مارچ تک اور 3 سے 9 مارچ تک خیبرپختونخوا کے 33 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 45.8 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔
وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خوفناک بیماری ہے جس کا کوئی علاج نہیں ہے اور یہ وائرس بچوں کو زندگی بھر کیلئے معذور بنا سکتا ہے۔بدقسمتی کی بات ہے کہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کیلئے بدستور خطرہ ہے کیونکہ کچھ لوگ ویکسین کے بارے میں غلط فہمیوں اور غلط معلومات کی بنیاد پر بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں۔ و
وفاقی سیکرٹری صحت نے تمام والدین کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ26 فروری سے پولیو ٹیمیں آپ کے دروازے پر آئیں گی، اپنے بچوں کو پولیو وائرس سے لاحق خطرات کو پہچائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولیو ورکرز کیلئے اپنے گھر کا دروازہ کھول کر اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
رواں سال جنوری میں 20 اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد یہ سال کی مسلسل دوسری ملک گیر پولیو مہم ہے جبکہ 2023 میں سیوریج کے 126 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔ 2024 کی پہلی مہم کا انعقاد 8 جنوری سے 14 جنوری تک کیا گیا تھا جس کے دوران 43 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے۔
پاکستان نے سلامی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر اپنی عالمی ذمہ داریوں کا آغاز کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
سبی اور گرد و نواح میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ، شارٹ لسٹ ترک کمپنی کی بڑی پیشکش
- ایک گھنٹہ قبل
صیہونی فورسز کے غزہ پر حملے جاری ہیں، تازہ کارروائی میں 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 11 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ، حد نگاہ صفر
- 2 گھنٹے قبل