Advertisement
تجارت

گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا ء میں 25.6 فیصد کی کمی

دسمبر میں کم ہو کر 251 ارب روپے ہو گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 26th 2024, 8:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا ء میں 25.6 فیصد کی کمی

اسلام آباد: گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں دسمبر 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 25.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا کاحجم 251 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 25.6 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا کاحجم 337 ارب روپے تھا۔

نومبرکے مقابلہ میں دسمبر میں گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجراء میں ماہانہ بنیادوں پر 2.3 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

نومبر میں گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے 257 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو دسمبر میں کم ہو کر 251 ارب روپے ہو گئے۔

 

Advertisement