جی این این سوشل

جرم

اے این ایف کا منشیات کی سمگلنگ کےخلاف ڈرونز کے ذریعے آپریشن ، 3 اہم افراد گرفتار

ملزمان کو 13 کلو گرام ہیروئن اور 8 کواڈ کاپٹرز کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اے این ایف کا منشیات کی سمگلنگ کےخلاف ڈرونز کے ذریعے آپریشن ، 3 اہم افراد گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف )نے پنجاب سے متصل انٹرنیشنل بارڈر کے قریب منشیات کی سمگلنگ کےخلاف ڈرونز کے ذریعے کامیاب آپریشن کیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کواڈ کوپٹرز کے ذریعے انٹرنیشنل منشیات سمگلنگ گینگ کےخلاف کامیاب کارروائی کے دوران 3 اہم افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ ملزمان محمد منیر اور عدیل احمد کا تعلق بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگلنگ میں ملوث تنظیموں سے ہے۔

ملزمان کو 13 کلو گرام ہیروئن اور 8 کواڈ کاپٹرز کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے بین الاقوامی روابط کے حامل منظم گینگ کے طور پر کام کرنے کا انکشاف اور تیسرے ملک کے ذریعے رقم کی ٹرانزیکشنز کرنے کا بھی اعتراف کر لیا۔ضبط کیے گئے کواڈ کاپٹرز/ڈرونز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

ضبط شدہ کواڈ کاپٹرز آٹو ریٹرن فیچر کے ساتھ 15 کلومیٹر کے فاصلے تک پرواز کرسکتے ہے۔اے این ایف ملوث نیٹ ورکس سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون پر کاربند ہے۔

پاکستان

امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا، رؤف حسن

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن کا کہنا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا، اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ”وائس آف امریکا“ کو انٹرویو میں رؤف حسن نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت ریاست کے مفاد میں ہے، ہم اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں نہیں لانا چاہتے، آگے بڑھنے کا راستہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت سے نکلتا ہے، طاقت حکومت نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن مینڈیٹ حقیقی لوگوں کے پاس جانا چاہیے،سیاسی استحکام کےلئے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تسلیم کرنا چاہیے، عدالتی عمل یا نئے انتخابات سے مینیڈیٹ کی تصحیح کی جائے۔ پارلیمنٹ اور عدلیہ کے بعد سب سڑکوں پر تحریک چلائیں گے، ہم 8 ستمبر سے ملک گیر تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے،

ان کا کہنا تھا کہ اجازت ملے یا نہ ملے 8 ستمبر کو جلسہ ہر حال میں ہوگا۔ حکومت مخالف اتحاد میں مزید جماعتیں شامل ہونے جارہی ہیں، جے یو آئی سے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہوا ہے، پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بہت خوشگوار رہی ہے۔

رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ 22 اگست کا جلسہ بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے بعد موخر کیا۔ حکومت عدلیہ کو زیر اثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو گی، عدلیہ کی حمایت کے بغیر حکومت کھڑی نہیں رہ سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لاپتہ روسی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، ملبہ مل گیا، 17 لاشیں برآمد

روسی حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا ملا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاپتہ روسی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، ملبہ مل گیا، 17 لاشیں برآمد

روس کے مشرق بعید میں واقع جزیرہ نما کامچاتسکی میں ہفتے کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں سوار 22 افراد میں سے 17 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ 

روسی حکام کے مطابق اتوار کی صبح ریسکیو ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا ملا۔ حادثے کے بعد سے ہی امدادی کارروائیاں جاری تھیں اور گزشتہ روز ملبے سے متعدد لاشیں برآمد کی گئیں۔

ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ باقی بچے ہوئے پانچ افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور ان کی لاشیں بھی جلد تلاش کر لی جائیں گی۔

یہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ روسی حکام نے اس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کی آمد، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے،محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کی آمد، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

لاہور : ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والی ہواؤں کے باعث آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں  کا کہنا ہے کہ بارشوں سے موسم خوشگوار رہے گا تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان اسنیٰ گوادر سے دور ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا دسواں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ایک اور سمندری طوفان کے پیش نظر بلوچستان کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ کے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ تاہم کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سیوریج کا نظام اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔ شاہراہوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں اور سیوریج اور بارش کا پانی سڑکوں پر موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll